پاکستان میں خواتین کے رہنے کی گنجائش کم سے کم ہوتی جارہی ہے
پنجاب کے علاقے قصور چونیاں کی ظہیر آباد کالونی میں 16 برس کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے
پولیس کے مطابق ندیم نامی بااثر نوجوان پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے
پولیس کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر ملزمان لڑکی کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، ویڈیو میں 3 ملزمان کو لڑکی کو نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے
اسپتال انتظامیہ نے لڑکی کی والدہ کو کال کرکے بلایا، متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملک میں جوں جوں غربت بے روزگاری کے ساتھ مہنگائ اور بد انتظامی کے ساتھ یہ تاثر بڑھ رہا ہے ریاستی انتظامیہ نہ صرف نااہل ہے بلکہ چور لٹیری بھی ہے جس نے بدعنوانی کی حدود بھی پار کرلی ہیں عوامی سطح پر تشدد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور ریاست میں رہنے والے ہر کمزور کو اب خود سے طاقتور سے خطرہ ہے اور خواتین اس کا سب سے زیادہ شکار ہیں جنہیں ہر سطح پر نرم چارہ تصور کیا جاتا ہے باخصوص ملک کے ناخواہ طبقات میں سب سے زیادہ تشدد کا نشانہ خواتین بن رہی ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے





