امریکہ کی بحری ناکہ بندی سے ایران میں معاشی بحران شدید، خوراک کی مہنگائی 110 فیصد سے تجاوز کر گئی
ایران میں امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ایندھن، خوراک اور بجلی پر سبسڈی میں کمی نے عام شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں,تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مزدوروں کے احتجاج اور بڑھتی مہنگائی نے ملک میں معاشی بے چینی کو مزید گہرا کر دیا ہے
صدر مسعود پزشکیان نے حال ہی میں قومی ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں،ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تعطل کا شکار ہیں اور امریکی بحری ناکہ بندی ایران کی پہلے سے کمزور معیشت پر مزید دباؤ ڈال رہی ہے
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایران میں خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 110 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ ایرانی کرنسی ریال کی قدر بھی تاریخی طور پر گر چکی ہے۔ ایک ڈالر تقریباً 29 لاکھ ایرانی ریال کے برابر ہو گیا ہے، جبکہ 2015 میں ایران کے جوہری معاہدے کے وقت ایک ڈالر تقریباً 32 ہزار ریال کا تھا
واشنگٹن نے ایران کی ناکہ بندی مزید سخت کرتے ہوئے سمندری راستوں سے تیل کی برآمدات روکنے کے علاوہ فضائی آمدورفت اور زمینی تجارت کو بھی نشانہ بنایا ہے،ایران کی تیل کی زیادہ تر برآمدات چین کو جاتی ہیں، جس پر پابندیوں اور ناکہ بندی کے اثرات نے حکومتی آمدنی کو مزید محدود کر دیا ہے
معاشی بحران کے ساتھ ایران کی مذہبی حکومت کے اندر نسبتاً معتدل حلقوں اور سخت گیر عناصر کے درمیان اختلافات بھی شدت اختیار کر رہے ہیں،بڑھتی مہنگائی، عوامی مشکلات اور حکومتی وسائل کی کمی کے باعث یہ معاشی دباؤ اب صرف مالی بحران نہیں بلکہ ملک کے داخلی سیاسی استحکام کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے






