Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

لانگ آئی لینڈ میں بے گھر اور مستحق خاندانوں کے لیے تھینکس گیونگ پر ہزاروں کھانے تیار، رضاکاروں کی خدمات مکمل

لانگ آئی لینڈ میں بے گھر اور مستحق خاندانوں کے لیے تھینکس گیونگ پر ہزاروں کھانے تیار، رضاکاروں کی خدمات مکمل

نیویارک: ناساؤ کاؤنٹی کی غیر منافع بخش تنظیم انٹر فیتھ نیوٹریشن نیٹ ورک (INN) لانگ آئی لینڈ میں غذائی قلت اور غربت کا شکار خاندانوں کو تھینکس گیونگ کے موقع پر کھانے فراہم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے،تنظیم کے لیے تھینکس گیونگ سال کے مصروف ترین دنوں میں سے ایک ہے، جب ضرورت مند افراد اور خاندانوں کو تہوار کا مکمل کھانا فراہم کیا جاتا ہے
ہیمپسٹیڈ میں قائم یہ ادارہ 1983 میں شروع کیا گیا تھا اور کئی دہائیوں سے رضاکاروں کی مدد سے بے گھر افراد، غربت کا شکار خاندانوں اور خوراک کی کمی سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہا ہے
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تنظیم نے تھینکس گیونگ کے لیے خوراک جمع کرنے کی متعدد مہمات چلائیں، جن میں تعطیلات کے روایتی کھانوں کے لیے ضروری اشیا پر مشتمل خصوصی پیکٹ، سڑک کنارے فوڈ ڈرائیو اور مختلف مقامات پر خوراک جمع کرنے کی مہمات شامل تھیں، تاکہ لانگ آئی لینڈ کا کوئی مستحق خاندان تھینکس گیونگ پر کھانے سے محروم نہ رہے
تھینکس گیونگ کے دن کھانا تقسیم کرنے اور ضرورت مند افراد سے رابطے کے لیے رضاکاروں کی تمام نشستیں پہلے ہی پُر ہو چکی ہیں،رضاکار اس روز کھانے تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان افراد سے رابطہ بھی کریں گے جو معاشی مشکلات اور بے گھری کا سامنا کر رہے ہیں
اکتوبر میں تنظیم نے اپنی خدمات میں مزید توسیع کرتے ہوئے ایک سابقہ گودام کو نئے کمیونٹی ریسورس سینٹر میں تبدیل کیا، جہاں ضرورت مند افراد کو مفت خوراک، گھریلو استعمال کی اشیا اور کپڑے فراہم کیے جا رہے ہیں
تاہم، میری برینن اِن سوپ کچن میں رضاکارانہ خدمات کے لیے محدود تعداد میں جگہیں اب بھی دستیاب ہیں، جہاں ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرنے اور کمیونٹی کی مدد کے لیے رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں

قومی خبریں سے مزید