Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

فرانس کے آئین میں مالیاتی نظم و ضبط کے سخت قواعد شامل کرنے کی تجویز، میکرون کا 2011 کا منصوبہ دوبارہ زندہ کرنے کا عندیہ

فرانس کے آئین میں مالیاتی نظم و ضبط کے سخت قواعد شامل کرنے کی تجویز، میکرون کا 2011 کا منصوبہ دوبارہ زندہ کرنے کا عندیہ

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ملک کے آئین میں سرکاری مالیات کے لیے پابند قواعد شامل کرنے کا پرانا منصوبہ دوبارہ زیرِ غور لانے کی تجویز پیش کی ہے،اس اقدام کا مقصد فرانس کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور بجٹ کی صورتحال پر مالیاتی منڈیوں میں پائی جانے والی تشویش کم کرنا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے
میکرون نے اخبار ’’لے فیگارو‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنوری تک مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہتا ہے تو 2011 میں پیش کیے گئے ’’گولڈن رول‘‘ جیسے نظام پر غور کیا جا سکتا ہے،ان کے مطابق اس تجویز پر بحث کرنا کوئی غیر مناسب بات نہیں ہوگی
2011 میں آئینی اصلاحات کا ایک مسودہ پارلیمنٹ سے منظور ہوا تھا، لیکن اسے مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جا سکا،اس منصوبے کے تحت سرکاری مالیات کے لیے کم از کم 3 سال پر مشتمل لازمی اور کثیر سالہ قوانین بنائے جانے تھے،ان قوانین میں حکومتی اخراجات، آمدنی اور بجٹ خسارے یا توازن کے سالانہ اہداف مقرر کیے جاتے
مجوزہ نظام کے تحت فرانس کی آئینی کونسل کو یہ اختیار بھی حاصل ہوتا کہ وہ ایسے قوانین کو مسترد کر سکے جو مقررہ مالیاتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوں،اس طرح حکومتوں کے لیے سرکاری اخراجات اور قرضوں کے انتظام میں طویل مدتی پابندیوں کی پاسداری لازم ہو جاتی
میکرون نے کہا ہے کہ حکومت قرض لینے کی لاگت اور فرانس و جرمنی کے سرکاری بانڈز پر منافع کی شرح کے فرق کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے،مالیاتی منڈیوں میں فرانس کے قرضوں اور مستقبل کے بجٹ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی بے یقینی حکومت کے لیے ایک اہم مسئلہ بن گئی ہے
فرانس کا سرکاری قرض اس وقت مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے تقریباً 119 فیصد کے برابر ہے،2027 کے بجٹ کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے،میکرون کی تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سرمایہ کار فرانس کی مالیاتی پوزیشن، بڑھتے ہوئے قرضوں اور حکومتی اخراجات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فرانس جس کے بارے میں خدشہ ہے وہ دیولیہ ہوسکتا ہے

قومی خبریں سے مزید