Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ایف بی آئی کو مطلوب ترین منشیات فروشوں میں شامل کارٹیل سربراہ گرفتار،بچے کے قتل کے الزام میں ماں گرفتار

ایف بی آئی کو مطلوب ترین منشیات فروشوں میں شامل کارٹیل سربراہ گرفتار،بچے کے قتل کے الزام میں ماں گرفتار

میکسیکو کے حکام نے ایف بی آئی کے انتہائی مطلوب 10 مفرور افراد کی فہرست میں شامل منشیات کے کارٹیل سربراہ فاؤستو اسیدرو میزا فلورس کو ریاست سینالوآ سے گرفتار کر لیا ہے،وہ ’’ایل چاپو اسیدرو‘‘ کے نام سے مشہور ہے،گرفتاری کے بعد علاقے میں تشدد کے واقعات شروع ہو گئے، جس کے باعث شہریوں کو اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنا پڑی
ریاست میسوری میں ایک ماں اور ایک دوسرے نگہداشت کرنے والے شخص پر 3 سالہ بچے کی موت کے الزام میں قتل کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں،پولیس کے مطابق بچہ کینسر میں مبتلا تھا اور شدید غذائی قلت کا شکار ہو چکا تھا،ڈاکٹروں نے دو سال قبل اس کے ایڈرینل غدود میں رسولی کی نشاندہی کی تھی، لیکن الزام ہے کہ اس کے سرپرستوں نے علاج کے لیے کوئی مناسب اقدام نہیں کیا،بچہ ایک انتہائی گندے اور کاکروچوں سے بھرے گھر میں رہتا تھا، جہاں اس کی موت واقع ہوئی

قومی خبریں سے مزید