Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

رحم ایمانوئل کا چک شومر سے اگلی کانگریس کے بعد قیادت چھوڑنے کا مطالبہ، نوجوان قیادت کو آگے لانے پر زور

رحم ایمانوئل کا چک شومر سے اگلی کانگریس کے بعد قیادت چھوڑنے کا مطالبہ، نوجوان قیادت کو آگے لانے پر زور

شکاگو: سابق میئر شکاگو رحم ایمانوئل نے ڈیموکریٹک سینیٹ کے رہنما چک شومر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگلی کانگریس کے دو سال مکمل ہونے کے بعد پارٹی قیادت سے سبکدوش ہونے کا اعلان کریں تاکہ ڈیموکریٹس میں نئی اور نوجوان قیادت کو آگے آنے کا موقع مل سکے
رحم ایمانوئل، جو 2028 کے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدواروں میں شمار کیے جا رہے ہیں، نے اتوار کو اے بی سی نیوز کے پروگرام This Week میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چک شومر کو آئندہ دو سال سینیٹ میں اکثریتی رہنما کی حیثیت سے گزارنے کے بعد دوبارہ قیادت کے امیدوار نہ بننے کا اعلان کرنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ اگر وہ چک شومر کی جگہ ہوتے تو اعلان کرتے کہ وہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت مستحکم کریں گے، لیکن اگلی مدت میں اکثریتی رہنما کے عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے اور پارٹی کے نوجوان چہروں اور نئی آوازوں کو آگے بڑھانے کے لیے راستہ بنائیں گے،ان کے مطابق اس اقدام سے پارٹی کے اندر قیادت کی تبدیلی پر جاری کشیدگی بھی ختم ہوسکتی ہے
پروگرام کے شریک میزبان جوناتھن کارل نے سوال کیا کہ کیا اس کا مطلب ہے کہ شومر اگلے دو سال اکثریتی رہنما کے طور پر خدمات انجام دیں اور اس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں؟ رحم ایمانوئل نے جواب دیا کہ ہاں، انہیں اپنی مدت پوری کرکے قیادت سے الگ ہوجانا چاہیے
انہوں نے کہا کہ چک شومر اور سینیٹر کرس وان ہولن ان کے دوست ہیں، لیکن ووٹرز نے سیاست دانوں کے ذاتی مفادات کے لیے ووٹ نہیں دیا بلکہ اپنی زندگیوں میں بہتری لانے کی امید کے ساتھ ووٹ دیا ہے
رحم ایمانوئل صدر جو بائیڈن کے دور میں جاپان میں امریکی سفیر اور صدر براک اوباما کے دور میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں،وہ اس سے قبل سیاسی عہدوں پر عمر کی لازمی حد مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کرچکے ہیں

قومی خبریں سے مزید