Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ انتظامیہ کی وینزویلا کے لاکھوں تارکینِ وطن کو ملک بدری سے تحفظ ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے تیسری مرتبہ رجوع

ٹرمپ انتظامیہ کی وینزویلا کے لاکھوں تارکینِ وطن کو ملک بدری سے تحفظ ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے تیسری مرتبہ رجوع

رپورٹ آفاق فاروقی

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکہ میں مقیم لاکھوں وینزویلا کے تارکینِ وطن کو ملک بدری سے عارضی تحفظ فراہم کرنے کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے,محکمہ انصاف نے بدھ کے روز ہنگامی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی جج کے اس فیصلے کو دوبارہ معطل کیا جائے جس میں قرار دیا گیا تھا کہ حکومت کو سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں وینزویلا کے شہریوں کو دی گئی عارضی محفوظ حیثیت (Temporary Protected Status) ختم کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا
یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس قانونی تنازعہ میں سپریم کورٹ پہنچی ہے،سان فرانسسکو کے وفاقی ضلعی جج ایڈورڈ چن کا فیصلہ جمعہ 20 نومبر سے نافذ العمل ہونا ہے، جب تک کہ وفاقی اپیل کورٹ یا سپریم کورٹ اسے مزید معطل نہ کر دے،سپریم کورٹ اس سے قبل اکتوبر 2025 میں بھی جج چن کے فیصلے پر عمل درآمد روک چکی ہے
Temporary Protected Status یا TPS امریکہ میں مخصوص ممالک کے ایسے شہریوں کو عارضی تحفظ فراہم کرتا ہے جن کے آبائی ملک میں جنگ، قدرتی آفات یا غیر معمولی حالات کے باعث واپسی خطرناک ہو،اس حیثیت کے تحت مستحق افراد کو ملک بدری سے تحفظ اور قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت ملتی ہے
محکمہ انصاف نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر 20 نومبر سے پہلے عدالتی مداخلت نہ ہوئی تو محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو لاکھوں وینزویلا کے شہریوں کی TPS حیثیت بحال کرنا پڑے گی،اس سے قبل جون میں سپریم کورٹ نے ہیٹی اور شام کے TPS رکھنے والے تارکینِ وطن کے تحفظ سے متعلق مقدمات میں بھی ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلے دیے تھے
یہ مقدمہ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسی اور ان تارکینِ وطن کے قانونی تحفظ کے درمیان جاری کشمکش کا ایک اہم مرحلہ بن گیا ہے

قومی خبریں سے مزید