Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

کینیڈا، امریکا اور برطانیہ میں Immigrants کی آمد میں بڑی کمی، نئی عالمی رپورٹ نے امیگریشن پالیسیوں کی سختی اور مستقبل کے خطرات بے نقاب کر دیے

کینیڈا، امریکا اور برطانیہ میں Immigrants کی آمد میں بڑی کمی، نئی عالمی رپورٹ نے امیگریشن پالیسیوں کی سختی اور مستقبل کے خطرات بے نقاب کر دیے

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں مستقل رہائش کے لیے جانے والے Immigrants کی تعداد مسلسل دوسرے سال کم ہو گئی ہے اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کی نئی رپورٹ کے مطابق 2025 میں اس کے 38 رکن ممالک میں مستقل طور پر آباد ہونے والے نئے Immigrants کی تعداد 6.1 ملین رہی، جو 2024 کے 6.2 ملین کے مقابلے میں 1.6 فیصد کم ہے
رپورٹ کے اعدادوشمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کینیڈا، امریکا اور برطانیہ جیسے روایتی امیگریشن ممالک میں حکومتوں نے داخلے کے قواعد سخت کیے ہیں اور مستقل رہائش کے نئے مواقع محدود کیے ہیں اس کے برعکس بعض یورپی ممالک میں Immigrants کی آمد میں اضافہ ہوا ہے
سب سے زیادہ توجہ طلب اعدادوشمار کینیڈا کے ہیں، جہاں 2025 میں مستقل رہائش حاصل کرنے والے نئے Immigrants کی تعداد 19 فیصد کم ہو کر 393,800 رہ گئی امریکا میں یہ تعداد 14 فیصد کم ہوئی، تاہم اس کے باوجود امریکا 1.2 ملین سے زیادہ نئے مستقل Immigrants کے ساتھ OECD ممالک میں پہلے نمبر پر رہا برطانیہ میں مستقل امیگریشن میں 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور تعداد 295,800 تک پہنچ گئی
رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی امیگریشن میں سب سے زیادہ کمی ہوئی۔ 2025 میں اس نوعیت کی امیگریشن 2024 کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہو گئی، جبکہ روزگار کے لیے آنے والے Immigrants کی تعداد میں 13 فیصد اضافہ ہوا
اس تبدیلی کے پیچھے کئی عوامل ہیں مغربی ممالک میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سیاسی دباؤ بڑھا ہے۔ حکومتوں نے سرحدی نگرانی سخت کی، پناہ گزینوں کے داخلے کے قواعد تبدیل کیے اور بعض امیگریشن پروگراموں کو محدود کیا ہے جنگ، سیاسی جبر اور معاشی بدحالی سے فرار ہونے والے لوگوں کے لیے ترقی یافتہ ممالک میں داخلہ پہلے کے مقابلے میں مشکل ہوتا جا رہا ہے
یورپ کے بعض ممالک نے اس عمومی رجحان کے برعکس زیادہ Immigrants کو قبول کیا پرتگال میں مستقل رہائش حاصل کرنے والوں کی تعداد 139 فیصد اضافے کے ساتھ 313,600 ہو گئی۔ اس اضافے کی ایک بڑی وجہ زیر التوا رہائشی اجازت ناموں کی درخواستوں پر فیصلے کرنا تھا اسپین میں تعداد 25 فیصد اضافے کے ساتھ 460,500 اور اٹلی میں 45 فیصد اضافے کے ساتھ 248,800 ہو گئی اسپین میں رہائشی پالیسیوں میں نرمی اور اٹلی میں خاندانی اور روزگار سے متعلق امیگریشن اس اضافے کی بڑی وجوہات تھیں
رپورٹ کے مطابق 2025 میں امریکا کے علاوہ OECD ممالک میں پناہ کی درخواستوں کی تعداد 22 فیصد کم ہو کر تقریباً 1.1 ملین رہ گئی تاہم یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں اب بھی تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے
ایک اور اہم تبدیلی International Students کی آمد میں سامنے آئی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے لیے آنے والے غیر ملکی طلبہ کی تعداد 2024 کے 1.9 ملین سے کم ہو کر 2025 میں 1.6 ملین رہ گئی اس کمی کا زیادہ اثر کینیڈا، امریکا اور دوسرے روایتی انگریزی بولنے والے ممالک پر پڑا، جبکہ جرمنی، اٹلی اور آسٹریا جیسے یورپی ممالک میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا
بھارت 2024 کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق OECD ممالک میں جانے والے Immigrants کا سب سے بڑا ذریعہ ملک رہا، اس کے بعد چین اور کولمبیا کا نمبر تھا
کیا ترقی یافتہ ممالک کو واقعی Immigrants کی ضرورت نہیں رہی؟
رپورٹ کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ Immigrants کی آمد میں کمی کے باوجود ترقی یافتہ ممالک کو مستقبل میں ان کی ضرورت مزید بڑھ سکتی ہے ان ممالک کی آبادی تیزی سے بوڑھی ہو رہی ہے، جبکہ کام کرنے کی عمر کے لوگوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے
OECD کے مطابق تنظیم کے رکن ممالک میں کام کرنے کی عمر کی آبادی 2060 تک 8 فیصد کم ہو سکتی ہے۔ اس سے معیشت کی مجموعی ترقی متاثر ہونے اور مختلف شعبوں میں ملازمین کی کمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے
اس وقت OECD ممالک میں تقریباً 71 فیصد Immigrants روزگار سے وابستہ ہیں تنظیم کی مجموعی آبادی میں Immigrants کا حصہ 2015 کے 9 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 12 فیصد ہو چکا ہے کئی رکن ممالک میں 2014 سے 2024 کے دوران روزگار میں ہونے والے اضافے کا کم از کم نصف حصہ Immigrants کی وجہ سے ممکن ہوا۔
یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایک طرف حکومتیں امیگریشن محدود کر رہی ہیں، دوسری طرف ان کی معیشتیں اسی افرادی قوت پر انحصار بھی کرتی ہیں
کینیڈا کی معیشت میں Immigrants کا کردار انتہائی اہم ہے صحت، تعمیرات، ٹرانسپورٹ، زراعت، ٹیکنالوجی اور بزرگوں کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں
حکومت کی جانب سے امیگریشن میں کمی کا مقصد آبادی میں تیزی سے اضافے، رہائش کی قلت، صحت کے نظام پر دباؤ اور بنیادی سہولتوں کے مسائل کو قابو کرنا ہے۔ لیکن اس پالیسی کا دوسرا رخ بھی ہے اگر مستقل رہائش اور عارضی ملازمت کے مواقع بہت زیادہ محدود کر دیے جائیں تو ان شعبوں میں کارکنوں کی کمی پیدا ہو سکتی ہے جہاں پہلے ہی ملازمین کی ضرورت موجود ہے
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک طرف غیر ملکی کارکنوں کی تعداد معیشت کے لیے اہم ہے، دوسری طرف ان کی صلاحیتوں سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا بہت سے اعلیٰ تعلیم یافتہ Immigrants اپنی اصل قابلیت کے مطابق ملازمت حاصل نہیں کر پاتے اور کم تنخواہ والے شعبوں میں کام کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں
مثلاً ایک ڈاکٹر، انجینئر یا اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہر اگر اپنی ڈگری کی منظوری اور ملازمت کے مواقع نہ ملنے کے باعث اپنی قابلیت سے کم درجے کا کام کرے تو اس سے نہ صرف اس فرد کا نقصان ہوتا ہے بلکہ میزبان ملک کی معیشت بھی اس کی صلاحیت سے محروم رہتی ہے
OECD نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی ڈگریوں اور پیشہ ورانہ قابلیت کو تسلیم کرنے کا نظام بہتر بنائیں، کارکنوں کو ان کی مہارت کے مطابق ملازمتیں فراہم کریں اور Immigrants کو کاروبار شروع کرنے کے لیے بھی بہتر مواقع
اس رپورٹ سے ایک بنیادی حقیقت سامنے آتی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے سامنے امیگریشن کا مسئلہ صرف سرحدوں پر لوگوں کی آمد روکنے کا نہیں ہے انہیں اپنی معیشت، بوڑھی ہوتی آبادی، ملازمین کی ضروریات اور عوامی سہولتوں کے درمیان توازن قائم کرنا ہو گا
حکومتیں اگر صرف سیاسی دباؤ کے تحت امیگریشن محدود کرتی رہیں اور دوسری طرف صحت، تعمیرات، زراعت اور دیگر شعبوں کے لیے کارکنوں کی ضرورت پوری نہ کر سکیں تو اس کا نقصان خود ان کی معیشتوں کو ہو سکتا ہے
کینیڈا کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ رہائش، صحت اور عوامی سہولتوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ایسی امیگریشن پالیسی بنائے جس میں ملک کو درکار ہنرمند کارکنوں، حقیقی پناہ گزینوں، طلبہ اور خاندانوں کے لیے مناسب مواقع موجود رہیں
یہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ دنیا میں امیگریشن ختم نہیں ہو رہی بلکہ اس کا رخ، رفتار اور شرائط تبدیل ہو رہی ہیں اب اصل مقابلہ ان ممالک کے درمیان ہو گا جو باصلاحیت افراد کو اپنی طرف راغب کرنے، انہیں مناسب روزگار دینے اور اپنی معیشت کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوں گے

قومی خبریں سے مزید