Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کو عہدہ چھوڑنے سے روکنے کی کوشش کی، اینویڈیا سربراہ سے کہا اڑے رہو، ڈٹے رہو اور جمے رہو

ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کو عہدہ چھوڑنے سے روکنے کی کوشش کی، اینویڈیا سربراہ سے کہا اڑے رہو، ڈٹے رہو اور جمے رہو

نیویارک: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کو منگل کے روز فون کرکے مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں،یہ فون اس وقت کیا گیا جب چینی جاسوس خاتون سے مبینہ تعلق کے اسکینڈل کے باعث ہوانگ کے مستقبل پر سوالات شدت اختیار کر رہے تھے،نیویارک ٹائمز کے مطابق، اس گفتگو سے باخبر دو افراد نے بتایا کہ ٹرمپ نے ہوانگ کو ملازمت نہ چھوڑنے اور اپنے عہدے کے لیے لڑنے پر زور دیا
یہ رابطہ اس بات کی تازہ مثال تھا کہ ٹرمپ کس طرح ہوانگ کی حمایت کرتے رہے،ہوانگ صدر کے قریبی اتحادی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بااثر مشیر بن چکے تھے،امریکی انٹیلی جنس اداروں کے اس نتیجے پر پہنچنے کے باوجود کہ ہوانگ کے ایک ایسی خاتون سے ناجائز تعلقات تھے جسے چینی جاسوس سمجھا جاتا تھا، ٹرمپ نے آخری وقت تک ان کی حمایت جاری رکھی
اینویڈیا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ دنیا میں جدید اے آئی چپس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کے سربراہ جینسن ہوانگ کو چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،یہ فیصلہ ان انکشافات کے بعد سامنے آیا کہ ہوانگ کے مبینہ طور پر ایک ایسی خاتون سے تعلقات تھے جس پر چینی جاسوس ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا، جبکہ کمپنی کی ایک ملازمہ کے ساتھ ان کے ایک اور تعلق کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا
جینسن ہوانگ کے نمائندے نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا،صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس نے بھی ہوانگ کو کیے گئے فون کے بارے میں نیویارک ٹائمز کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا

قومی خبریں سے مزید