ٹرمپ کی مقبولیت نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، صرف 32 فیصد امریکی صدر کی کارکردگی سے مطمئن
واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت ان کی دوسری صدارتی مدت کے دوران نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اکانومسٹ اور یوگوو کے تازہ سروے کے مطابق صرف 32 فیصد امریکیوں نے بطور صدر ٹرمپ کی کارکردگی کی منظوری دی ہے، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد پوائنٹس کم ہے
جمعرات 12 نومبر 2026 کو جاری ہونے والے سروے کے نتائج کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے،اس سے قبل ان کی دوسری صدارتی مدت کے دوران مقبولیت کی کم ترین سطح 33 فیصد تھی، جو اگست میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ تازہ سروے میں یہ شرح مزید گر کر 32 فیصد ہوگئی ہے
سروے کے نتائج ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کو سیاسی اور عوامی سطح پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،تازہ اعداد و شمار کے مطابق صدر کی کارکردگی سے اتفاق کرنے والے امریکیوں کی تعداد پہلی مرتبہ ان کی دوسری مدت کے دوران ریکارڈ کی گئی سابقہ کم ترین سطح سے بھی نیچے چلی گئی ہے






