Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

جینسن ہوانگ سے سخت سوالات کا مطالبہ، چین کے لیے جاسوسی کا معاملہ قومی سلامتی کا مسئلہ بن گیا

جینسن ہوانگ سے سخت سوالات کا مطالبہ، چین کے لیے جاسوسی کا معاملہ قومی سلامتی کا مسئلہ بن گیا

واشنگٹن: معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کے جمعرات کو عہدے سے مستعفی ہونے کے باوجود امریکی کانگریس کے ارکان نے ان سے اہم سوالات کے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں جماعتوں کے قانون سازوں کا کہنا ہے کہ چین کے لیے مبینہ جاسوسی اور قومی سلامتی سے متعلق سنگین خدشات کے باعث ہوانگ کو اپنا مؤقف واضح کرنا ہوگا
امریکی حکام کے مطابق ایک خاتون چین کو معلومات فراہم کر رہی تھی اور جینسن ہوانگ کے ساتھ اس کے تعلقات بھی زیر تفتیش معاملے کا حصہ ہیں،اس انکشاف کے بعد واشنگٹن میں تشویش بڑھ گئی ہے کہ دنیا کی اہم ترین سیمی کنڈکٹر کمپنیوں میں شامل اینویڈیا کے سربراہ کا اس معاملے سے کیا تعلق تھا اور آیا اس سے امریکی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا
ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین اور ریپبلکن رکن برائن ماسٹ نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور جینسن ہوانگ کے درمیان پہلے بھی کئی معاملات پر شدید اختلافات رہے ہیں، تاہم اینویڈیا امریکہ کے لیے انتہائی اہم کمپنی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ اس کمپنی کو کسی قسم کا نقصان پہنچے
برائن ماسٹ نے اس کے ساتھ واضح کیا کہ ہوانگ کو کئی انتہائی اہم سوالات کے جواب دینا ہوں گے،ان کے مطابق سابق سربراہ اینویڈیا نے کانگریس کے ارکان کو بریفنگ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے،امکان ہے کہ یہ بریفنگ حلف کے تحت ہوگی، اس کی باقاعدہ تحریری کارروائی تیار کی جائے گی اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی، تاہم اس کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات پر مذاکرات جاری ہیں
برائن ماسٹ طویل عرصے سے جدید کمپیوٹر چپس اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کی چین کو برآمدات پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کے حامی رہے ہیں،ان کا مؤقف ہے کہ جدید چپ ٹیکنالوجی کی منتقلی امریکی قومی سلامتی کے لیے اہم معاملہ ہے
جینسن ہوانگ نے 1993 میں اینویڈیا کی بنیاد رکھی تھی اور اسے دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا،ان کے استعفے سے پہلے کے چند دن کمپنی اور اس کے سربراہ کے لیے شدید دباؤ کا باعث بنے، تاہم عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی کانگریس میں ان سے جواب طلب کرنے کا معاملہ ختم نہیں ہوا

قومی خبریں سے مزید