Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مسیسیپی سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ڈیڈ لائن قریب، ڈیموکریٹ امیدوار کی برتری برقرار

واشنگٹن مسیسیپی کے سینیٹ انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کی مسلسل برتری اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی یا انتخابی کارروائی سے متعلق مقررہ ڈیڈ لائن ہے
مسیسیپی میں ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم (Scott Colom) نے ری پبلکن سینیٹر سنڈی ہائیڈ اسمتھ (Cindy Hyde-Smith) کے مقابلے میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے،واشنگٹن پوسٹ کی 9 نومبر کی رپورٹ کے مطابق غیر حتمی نتائج میں کولم کو 2,574 ووٹوں کی برتری حاصل تھی
منگل کو انتخابی عمل کے حوالے سے اہم ڈیڈ لائن مقرر ہے،اس روز تک عارضی ووٹوں (Provisional Ballots) کی جانچ اور انتخابی دن کی تاریخ کی مہر والے ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے غیر حاضر ووٹوں کی وصولی کا عمل مکمل ہونا ہے،ریاست کے 82 کاؤنٹیز کو جمعہ تک نتائج کی تصدیق کرنا ہوگی
ریاستی حکام کے مطابق 2,500 سے زائد ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے ووٹ ابھی باقی تھے، جبکہ موصول ہونے والے 15,547 عارضی ووٹوں میں سے تقریباً 76 فیصد قبول کیے جا چکے تھے،بعض ووٹروں کے نام رجسٹریشن فہرستوں میں پتے کی غلطیوں کے باعث غیر فعال قرار دیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں
دونوں جماعتوں نے ووٹوں کی گنتی پر نظر رکھنے کے لیے وکلا اور انتخابی کارکن تعینات کر رکھے ہیں،ڈیموکریٹ امیدوار کی انتخابی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہر قانونی ووٹ کی گنتی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ ری پبلکن کیمپ بھی باقی ووٹوں کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے
مسیسیپی میں خودکار طور پر دوبارہ گنتی کا کوئی نظام نہیں اور امیدوار براہ راست دوبارہ گنتی کا مطالبہ بھی نہیں کر سکتے،کسی عدالتی حکم کے تحت ہی دوبارہ گنتی ممکن ہے،اس لیے نتائج کی حتمی تصدیق اور ممکنہ قانونی کارروائی اس انتخاب کا اہم مرحلہ بن گئی ہے
ر اسکاٹ کولم کامیاب قرار پاتے ہیں تو وہ تعمیر نو کے دور (Reconstruction) کے بعد مسیسیپی سے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام امریکی سینیٹر ہوں گے، تعمیرِ نو کا دور (Reconstruction Era) امریکی تاریخ میں 1865ء سے 1877ء تک جاری رہا، جو خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد غلامی کے خاتمے اور جنوبی ریاستوں کی سیاسی و سماجی بحالی کا زمانہ تھا
مسیسیپی سے دو سیاہ فام امریکی سینیٹر پہلے بھی منتخب ہوئے تھے، مگر دونوں تعمیرِ نو کے دور میں
ہیرم ریولز (Hiram Revels) فروری 1870ء میں امریکی سینیٹ کے پہلے سیاہ فام رکن بنے
بلانش بروس (Blanche Bruce) 1875ء میں مسیسیپی سے سینیٹر منتخب ہوئے
دونوں ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھتے تھے
اس کے بعد 1877ء میں تعمیرِ نو کا دور ختم ہوا اور مسیسیپی سے کوئی سیاہ فام امریکی سینیٹر منتخب نہیں ہوا
یعنی تقریباً 151 سال بعد اسکاٹ کولم کی ممکنہ کامیابی ایک تاریخی واقعہ ہوگی،ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ 15ویں آئینی ترمیم نے 1870ء میں نسل کی بنیاد پر ووٹ کا حق چھیننے پر پابندی لگائی تھی، لیکن بعد کے برسوں میں جنوبی ریاستوں نے مختلف قوانین اور جبر کے ذریعے سیاہ فام ووٹروں کو عملاً حق رائے دہی سے محروم کیا

قومی خبریں سے مزید