Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

نیو جرسی میں مسجد کی تعمیر روکنے پر مسلم کمیونٹی عدالت پہنچ گئی

نیو جرسی کے علاقے مارلبورو میں مسلم سینٹر نے مسجد کی تعمیر کی اجازت مسترد کیے جانے پر ٹاؤن شپ اور مقامی حکام کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے
مسلم کمیونٹی کے مطابق 5 ایکڑ زمین 2021 میں خریدی گئی تھی اور مسجد کی تعمیر کے لیے تقریباً 5 سال تک درخواستوں اور سماعتوں کا سلسلہ جاری رہا،کمیونٹی کا الزام ہے کہ مقامی زوننگ بورڈ نے مسلمانوں کے خلاف دباؤ کے باعث منصوبہ مسترد کیا
مسلم سینٹر کے صدر محمد طاہر کا کہنا ہے کہ علاقے کے تقریباً 300 مسلمان جمعے کی نماز ایک سابق فائر ہاؤس میں ادا کرنے پر مجبور ہیں
مقدمے میں مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے،یہ مقدمہ امریکہ میں مساجد کی تعمیر اور مذہبی آزادی کے حوالے سے اہم قانونی معاملہ بن سکتا ہے

قومی خبریں سے مزید