Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اوکلاہوما میں ری پبلکن انتخابی اشتہار میں مسجد اور امام کی تصویر استعمال، مسلم رہنما کا احتجاج

اوکلاہوما میں ری پبلکن انتخابی اشتہار میں مسجد اور امام کی تصویر استعمال، مسلم رہنما کا احتجاج
اوکلاہوما میں گورنر کے ریپبلکن امیدوار مائیک مازئی کے انتخابی اشتہار پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے،اشتہار میں ڈیموکریٹ امیدوار سنڈی منسن کی ایک تصویر استعمال کی گئی جو انہوں نے 2024 میں مسجد کے دورے کے موقع پر امام عماد انچاسی کے ساتھ بنوائی تھی
اشتہار میں مسجد، عربی تحریر اور مسلم تنظیم سی اے آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے منسن پر دہشت گردی سے وابستہ گروپوں کی حمایت اور شریعت کے دفاع کے الزامات لگائے گئے ہیں،سی اے آئی آر نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی ہے
مسجد کے سینئر امام عماد انچاسی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کسی امیدوار کا مسجد جانا اور امام کے ساتھ تصویر بنوانا اس کے خلاف انتخابی حملے کا جواز نہیں بن سکتا،مازئی کی انتخابی ٹیم نے اپنے الزامات واپس لینے کے بجائے ان کا دفاع کیا، جبکہ منسن نے کہا کہ ووٹرز نام پکارنے اور الزام تراشی سے تنگ آ چکے ہیں

قومی خبریں سے مزید