اسرائیل میں فیصلہ کن انتخابات، نیتن یاہو کی اقتدار پر گرفت خطرے میں، ووٹ ڈالنے کے لیے ہزاروں اسرائیلی وطن واپس پہنچنے لگے
نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کی 23 اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں اسرائیلی بیرون ملک سے ووٹ ڈالنے کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں،اسرائیل میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے،یہ انتخاب 2023 کے حماس حملوں اور اس کے بعد غزہ کی جنگ کے بعد پہلا قومی انتخاب ہے
انتخاب میں نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ کی قیادت میں حزب اختلاف کے درمیان مقابلہ اہم ہے،اسرائیل میں ووٹر براہ راست وزیراعظم منتخب نہیں کرتے بلکہ پارلیمان کی 120 نشستوں میں اکثریت حاصل کرنے والا اتحاد حکومت بناتا ہے،اس لیے نیتن یاہو کی سیاسی بقا کا فیصلہ صرف ان کی اپنی جماعت کی نشستوں سے نہیں بلکہ اتحادی جماعتوں کی کامیابی سے بھی جڑا ہے
نیتن یاہو کی حکومت پر 7 اکتوبر 2023 کے حملوں سے پہلے سکیورٹی ناکامیوں، غزہ کی جنگ کے انتظام، بدعنوانی کے مقدمے اور عدالتی اصلاحات پر شدید تنقید ہوتی رہی ہے،دوسری طرف ان کے حامی قومی سلامتی اور ایران کے خلاف سخت مؤقف کو ان کی قیادت کے حق میں اہم دلائل قرار دیتے ہیں
ووٹنگ 27 اکتوبر کو ہوگی،موجودہ پولنگ میں کسی ایک سیاسی اتحاد کو واضح پارلیمانی اکثریت حاصل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، اس لیے انتخاب کے بعد حکومت سازی کے لیے مذاکرات بھی فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں





