Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکہ میں فوڈ اسٹیمپ کارڈز سے 470 ملین ڈالر کی چوری، ٹرمپ انتظامیہ کا مائیکروچِپ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

امریکہ میں فوڈ اسٹیمپ کارڈز سے 470 ملین ڈالر کی چوری، ٹرمپ انتظامیہ کا مائیکروچِپ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

واشنگٹن :امریکی محکمہ زراعت نے خوراک کی امداد حاصل کرنے والے خاندانوں کے کارڈز کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ادائیگیوں کے نظام میں اصلاحات کی تجویز پیش کر دی،یہ پیش رفت تحقیقاتی صحافتی ادارے پروپبلکا کی اس رپورٹ کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ سال ہی سرکاری فوڈ اسٹیمپ پروگرام کے مستحقین کے 470 ملین ڈالر چوری کر لیے گئے
پروپبلکا کے مطابق، یہ چوری بڑی حد تک الیکٹرانک بینیفٹس ٹرانسفر، یعنی ای بی ٹی کارڈز کی پرانی ٹیکنالوجی کے باعث ممکن ہوئی،ان کارڈز کے ذریعے کم آمدنی والے خاندان امریکی سپلیمینٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام، جسے عام طور پر اسنیپ یا فوڈ اسٹیمپ پروگرام کہا جاتا ہے، کے تحت خوراک خریدتے ہیں
ادارے کی تحقیق میں بتایا گیا کہ منظم جرائم پیشہ گروہ الیکٹرانک طریقوں سے مستحقین کے فوائد چوری کر رہے ہیں، جبکہ کانگریس اور محکمہ زراعت کی جانب سے قومی سطح پر کارڈز کی ٹیکنالوجی جدید بنانے میں بار بار ناکامی نے اس مسئلے کو مزید سنگین بنایا
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے رواں ہفتے فوڈ اسٹیمپ ادائیگیوں کے نظام کو جدید بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا،محکمہ زراعت کے فوڈ اینڈ نیوٹریشن سے متعلق ادارے نے جمعہ، 23 اکتوبر کو اس حوالے سے مجوزہ ضابطہ جاری کیا، جس کے تحت زیادہ محفوظ مائیکروچِپ والے کارڈز متعارف کرانے کا منصوبہ ہے
پروپبلکا کے مطابق، اس ضابطے پر کام 2023 میں شروع ہوا تھا،ادارے کی تحقیق محکمہ زراعت کے اندر بھی زیرِ بحث آئی، اور محکمے کے دو عہدیداروں نے بتایا کہ رپورٹ مختلف متعلقہ دفاتر میں شیئر کی گئی،
مجوزہ تبدیلی کا مقصد فوڈ اسٹیمپ حاصل کرنے والے خاندانوں کو الیکٹرانک چوری سے تحفظ فراہم کرنا اور سرکاری امدادی رقوم کی زیادہ محفوظ ادائیگی یقینی بنانا ہے

قومی خبریں سے مزید