Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

لاہور میں پولیس حراست میں ملزم ہلاک، ساتھیوں کی فائرنگ کا گھسا پٹا دعویٰ

لاہور میں پولیس حراست میں ملزم ہلاک، ساتھیوں کی فائرنگ کا گھسا پٹا دعویٰ

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائی کے دوران پولیس کی حراست میں موجود ایک ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق ملزم کو لوٹا گیا سامان برآمد کرنے کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نور کے نام سے ہوئی ہے پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنا اور موقع پر ہلاک ہو گیا واقعے کے بعد مبینہ حملہ آور فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئیں
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم مختلف جرائم میں ملوث تھا۔ تاہم، اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ اس کے خلاف کن مقدمات میں کارروائی جاری تھی اور اسے کب گرفتار کیا گیا تھا
واقعے کے بعد ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے شہر کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے
پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت کے ایسے واقعات میں یہ اہم ہوتا ہے کہ کارروائی کے حالات، فائرنگ کے واقعات اور موت کی وجوہات کی شفاف تحقیقات کی جائیں پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، تاہم اس دعوے کی تصدیق کے لیے پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد اہم ہوں گے

قومی خبریں سے مزید