Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکی جامعات میں اسقاطِ حمل اور حقوقِ نسواں کے خلاف مہم، چارلی کرک کی تنظیم اور پرو لائف گروپ کا مشترکہ دورہ

امریکی جامعات میں اسقاطِ حمل اور حقوقِ نسواں کے خلاف مہم، چارلی کرک کی تنظیم اور پرو لائف گروپ کا مشترکہ دورہ
امریکی قدامت پسند تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے (ٹی پی یو ایس اے) نے اسقاطِ حمل کی مخالفت کرنے والی تنظیم اسٹوڈنٹس فار لائف آف امریکہ کے ساتھ مل کر جامعات میں ایک ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد حقوقِ نسواں اور تولیدی حقوق سے متعلق رائج تصورات کو چیلنج کرنا ہے
’’فیمینسٹس لائڈ: پروو می رانگ‘‘ یعنی ’’حقوقِ نسواں کے علم برداروں نے جھوٹ بولا، مجھے غلط ثابت کریں‘‘ کے عنوان سے یہ دورہ منگل سے شروع ہو رہا ہے،منتظمین کے مطابق، دونوں تنظیموں کے درمیان یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشترکہ منصوبہ ہے،اس مہم کے تحت امریکہ کی آٹھ جامعات میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس، گرینڈ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سنسناٹی، بوائز اسٹیٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف نیو میکسیکو، یونیورسٹی آف ایریزونا، سدرن اوریگن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن شامل ہیں
یہ مہم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی چارلی کرک کے قتل کے ایک سال سے زائد عرصے بعد سامنے آئی ہے،تنظیم کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد اس دعوے کو چیلنج کرنا ہے کہ حقوقِ نسواں اور تولیدی حقوق کی تحریکوں نے خواتین کو فائدہ زیادہ اور نقصان کم پہنچایا ہے
اسٹوڈنٹس فار لائف آف امریکہ کی صدر کے مطابق، ان کے خیال میں نوجوان خواتین کی ایک بڑی تعداد حقوقِ نسواں کی دوسری اور تیسری لہر کے نظریات سے متاثر ہوئی ہے، لیکن وہ ان نظریات کے ممکنہ نقصانات سے آگاہ نہیں،ان کا کہنا ہے کہ یہ مہم طلبہ کو اسقاطِ حمل کی مخالفت کرنے والی تحریک کے مؤقف اور غیر منصوبہ بند حمل کا سامنا کرنے والی خواتین اور خاندانوں کے لیے اس کی خدمات سے آگاہ کرنے کی کوشش کرے گی
اس مہم کے ذریعے امریکی جامعات میں اسقاطِ حمل، خواتین کے حقوق اور حقوقِ نسواں کے اثرات پر جاری نظریاتی بحث کو مزید نمایاں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،منتظمین اسے طلبہ کے ساتھ براہِ راست مکالمے کا موقع قرار دے رہے ہیں، جبکہ اس کا مرکزی پیغام حقوقِ نسواں اور تولیدی حقوق کے بارے میں رائج تصورات پر سوال اٹھانا ہے

قومی خبریں سے مزید