Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اوہائیو میں ٹرمپ کی ریلی کے دوران خاتون مظاہرین پر حملہ، صدر نے وزن کا مذاق اڑایا

اوہائیو میں ٹرمپ کی ریلی کے دوران خاتون مظاہرین پر حملہ، صدر نے وزن کا مذاق اڑایا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اوہائیو کے شہر ینگسٹاؤن میں پیر کو ہونے والی انتخابی ریلی کے دوران ایک خاتون مظاہرین کو مبینہ طور پر ٹرمپ کے حامی نے گھونسے مارے، بالوں سے پکڑا اور اس کا چہرہ زمین کی طرف پٹخنے کی کوشش کی،واقعے کے بعد ٹرمپ نے بھی خاتون کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے وزن کم کرنے کا مشورہ دیا
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے ایسی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ درج تھا،ریلی کے دوران ٹرمپ اوہائیو سے ڈیموکریٹک سینیٹ امیدوار شیروڈ براؤن پر تنقید کر رہے تھے کہ اچانک شرکا کی توجہ مجمعے میں ہونے والی جھڑپ کی جانب مبذول ہوگئی
ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے کہ ٹرمپ کا حامی نظر آنے والا ایک شخص خاتون کو دھکا دیتا اور اس کے چہرے پر مکا مارتا ہے،اس دوران مجمعے میں ’’یو ایس اے‘‘ کے نعرے لگتے رہے۔ حملہ آور نے خاتون کو بالوں سے بھی پکڑا اور اس کا چہرہ زمین کی طرف پٹخنے کی کوشش کی
پولیس نے مداخلت کرکے جھڑپ ختم کرائی اور خاتون کو مقام سے باہر لے گئی،رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں حملہ کرنے والا شخص اس کے بعد بھی میدان میں موجود رہا اور دوسرے شرکا کے ساتھ ہاتھ ملاتا دکھائی دیا
ٹرمپ نے واقعے کی جانب توجہ دی اور مظاہرین پر الزام لگایا کہ اسے ریلی میں خلل ڈالنے کے لیے پیسے دیے گئے ہیں،اس کے بعد انہوں نے خاتون کے وزن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسے ڈائٹ کرنے کی ضرورت ہے
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ٹرمپ ریپبلکن امیدواروں کی وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،اوہائیو میں سینیٹ کی نشست کے لیے شیروڈ براؤن ریپبلکن سینیٹر جون ہَسٹڈ کو چیلنج کر رہے ہیں۔ براؤن 2024 میں اپنی سینیٹ کی نشست ہار گئے تھے
تازہ ترین پولنگ اوسط کے مطابق، اوہائیو میں ڈیموکریٹک امیدوار شیروڈ براؤن 47.3٪ اور ریپبلکن سینیٹر جون ہَسٹڈ 44.2٪ حمایت کے ساتھ ہیں، یعنی براؤن کو 3.1 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے

قومی خبریں سے مزید