Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

سعودی عرب اور یمن میں فضائی حملوں کا نیا سلسلہ، ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں پاکستانی شہری جاں بحق

سعودی عرب اور یمن میں فضائی حملوں کا نیا سلسلہ، ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں پاکستانی شہری جاں بحق

سعودی عرب اور یمن کے درمیان حملوں میں مذید شدت آ گئی ہے، سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو ہونے والے ایک اور حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے،اس سے ایک روز قبل بھی ایئرپورٹ کے مسافر ٹرمینل پر حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے،یمن کے حوثی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے
سعودی حکام کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر تازہ حملے کے بعد فضائی آپریشن معطل رہا،مشرقی سعودی شہر دمام کے ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں ، حوثیوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے ایئرپورٹ پر حملے کیے ہیں،سعودی حکام کی جانب سے ان حملوں کی مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں
حوثیوں نے سعودی ایئرپورٹس کو مزید حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ہے، جس سے خطے میں فضائی سفر، شہریوں کی سلامتی اور تیل کی ترسیل کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں،سعودی عرب نے حملوں کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف سعودی فوجی کارروائیوں میں امریکی شمولیت کے امکان پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے
حملوں کے دوران سعودی عرب میں ایک اہم توانائی کانفرنس بھی جاری رہی، جس میں عالمی توانائی صنعت سے وابستہ حکام اور کاروباری شخصیات شریک ہیں،یہ صورت حال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومتی افواج اور حوثیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر رہی ہے،بحیرہ احمر اور باب المندب کے قریب کشیدگی عالمی تجارتی جہاز رانی اور تیل کی عالمی رسد کے لیے بھی خطرات پیدا کر سکتی ہے،کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 10 اکتوبر کے حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے، تاہم سعودی حکام کی جاری کردہ فہرست میں کوئی پاکستانی جاں بحق شامل نہیں تھا، البتہ چھ پاکستانی زخمی ہوئے تھے

قومی خبریں سے مزید