Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

کلمار ابریگو گارسیا کی ملک بدری سے متعلق اہم سماعت اچانک منسوخ

کلمار ابریگو گارسیا کی ملک بدری سے متعلق اہم سماعت اچانک منسوخ

امریکی حکومت کی جانب سے غلطی سے ایل سلواڈور بھیجے جانے کے بعد دوبارہ امریکا لائے گئے کلمار ابریگو گارسیا کی ملک بدری سے متعلق اہم عدالتی سماعت منگل کو اچانک منسوخ کردی گئی،میری لینڈ کی وفاقی عدالت میں ہونے والی سماعت میں یہ طے ہونا تھا کہ آیا انہیں مغربی افریقی ملک لائبیریا بھیجا جاسکتا ہے یا نہیں
ابریگو گارسیا عدالت میں موجود تھے، تاہم جج پاؤلا زینس بینچ پر نہیں آئیں،سماعت شروع ہونے سے تقریباً 5 منٹ قبل دونوں فریقوں کے وکلا عدالت سے باہر چلے گئے اور تقریباً 15 منٹ تک باہمی مشاورت کے بعد سماعت منسوخ کردی گئی،عدالت میں اس کی وجہ نہیں بتائی گئی
امریکی حکومت عدالت سے وہ عبوری حکم ختم کرانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے تحت امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ابریگو گارسیا کو حراست میں لے کر لائبیریا بھیجنے سے روکا گیا ہے،دوسری جانب ان کے وکلا چاہتے ہیں کہ یہ پابندی مستقل کردی جائے
ابریگو گارسیا کو رواں سال امریکی حکومت نے غلطی سے ایل سلواڈور بھیج دیا تھا، جہاں وہ ایک حراستی مرکز میں رہے،بعد ازاں انہیں امریکا واپس لایا گیا،گزشتہ دسمبر میں جج زینس نے انہیں حراست سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اپنے سابقہ احکامات برقرار رکھے تھے
ابریگو گارسیا کے وکیل سائمن سینڈوول موسن برگ نے عدالت کے باہر صحافیوں کو صرف اتنا بتایا کہ منگل کو سماعت نہیں ہوسکی اور کیس کے حوالے سے آئندہ پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا،سماعت اچانک منسوخ کیے جانے کی سرکاری وجہ تاحال سامنے نہیں آئی

قومی خبریں سے مزید