Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بیل ویل کی سینیگاگ کے باہر یہود مخالف پمفلٹ تقسیم، پولیس کی تحقیقات شروع

بیل ویل کی سینیگاگ کے باہر یہود مخالف پمفلٹ تقسیم، پولیس کی تحقیقات شروع

اونٹاریو کے شہر بیل ویل میں ستمبر میں فائرنگ کا نشانہ بننے والی سونز آف جیکب سینیگاگ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں یہود مخالف پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں سینیگاگ کے صدر نارمن ویڈم کے مطابق جمعرات کی صبح انہیں معلوم ہوا کہ رات کے دوران 4 مختلف پمفلٹ سینیگاگ اور شہر کے مشرقی علاقے میں متعدد مقامات پر تقسیم کیے گئے تھے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسے پمفلٹس کے بارے میں علم ہے اور واقعے کی فعال طور پر تحقیقات کی جا رہی ہیں
یہ واقعہ 20 ستمبر کو سینیگاگ کے باہر ہونے والی فائرنگ کے تقریباً 2 ہفتے بعد پیش آیا ہے اس فائرنگ کو پولیس نے یہودی عبادت گزاروں کے خلاف دانستہ اور نفرت پر مبنی حملہ قرار دیا تھا پولیس کے مطابق 29 سالہ شان وارڈ نے سینیگاگ کے باہر موجود پولیس افسر پر فائرنگ کی تھی، جہاں یوم کپور کے موقع پر عبادت کے لیے لوگ جمع تھے
فائرنگ کے دوران کانسٹیبل جیف اسمتھ متعدد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے، تاہم انہوں نے حملہ آور کا مقابلہ جاری رکھا اور کچھ ہی دیر بعد دوسرے پولیس افسر نے بھی موقع پر پہنچ کر کارروائی میں حصہ لیا۔ سینیگاگ کے اندر موجود کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا حملہ آور شان وارڈ بعد میں اسپتال میں ہلاک ہوگیا
حالیہ پمفلٹس کی تقسیم نے سینیگاگ کی انتظامیہ اور مقامی یہودی برادری میں تشویش پیدا کردی ہے سینیگاگ کے صدر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد لوگ پہلے ہی خوف اور صدمے سے گزر رہے ہیں اور ایسے ماحول میں یہود مخالف مواد کی بڑے پیمانے پر تقسیم انتہائی پریشان کن ہے
سونز آف جیکب سینیگاگ نے فائرنگ کے بعد اپنی کچھ مذہبی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کو دوبارہ عبادت گاہ میں آنے کے لیے حوصلہ دیا جا رہا ہے انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے پیدا ہونے والے خوف اور صدمے سے نکلنے میں وقت لگے گا، لیکن کمیونٹی اپنی مذہبی سرگرمیاں جاری رکھے گی
بیل ویل پولیس نے فائرنگ کے بعد شہر میں عبادت گاہوں کے اطراف گشت بھی بڑھا دیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ پمفلٹس کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ انہیں کس نے تقسیم کیا اور اس کارروائی کے پیچھے کیا مقصد تھا

قومی خبریں سے مزید