ٹیلر سوئفٹ کا شوگرل البم دوبارہ 4 نئے گانوں کے ساتھ ریلیز ہوگا
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے 2025 کے کامیاب البم دی لائف آف اے شوگرل کا توسیعی ایڈیشن دی لائف آف اے شوگرل: دی اینکور جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں 4 نئے گانے شامل ہوں گے۔ نیا ایڈیشن 25 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا
ٹیلر سوئفٹ کا یہ ان کا 12واں اسٹوڈیو البم ہے اور اصل البم گزشتہ سال اکتوبر میں ریلیز ہوا تھا اس کے 12 کے 12 گانے ایک ہی وقت میں امریکی میوزک چارٹ کے پہلے 12 مقامات پر پہنچ گئے تھے، جو ایک غیر معمولی کامیابی تھی
سوئفٹ کے مطابق اصل البم کی غیر معمولی کامیابی کے بعد وہ اپنے 2 ساتھی موسیقاروں میکس مارٹن اور شیل بیک کے ساتھ جشن منانے کے لیے سویڈن گئیں وہاں ایک اسٹوڈیو موجود تھا اور تینوں نے مزید گانے لکھنے شروع کر دیے، جو اب نئے توسیعی ایڈیشن کا حصہ بن رہے ہیں
نئے ایڈیشن میں پیشنٹ زیرو، کلیولینڈ!، پنک کلاؤڈنگ اور بابل نامی 4 گانے شامل ہیں ان میں سے پیشنٹ زیرو کو سوئفٹ نے پہلے ہی متعارف کرا دیا تھا
اصل البم کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے مرکزی گانے دی فیٹ آف اوفیلیا نے امریکا میں ریلیز کے پہلے ہفتے 92.5 ملین سے زیادہ باضابطہ اسٹریمنگ حاصل کیں
نئے ایڈیشن کا اعلان سوئفٹ کی جانب سے حالیہ دنوں میں مداحوں کو دیے جانے والے مختلف اشاروں کے بعد سامنے آیا۔ اس ماہ ایمی ایوارڈز میں ان کی ایک مزاحیہ خاکے میں شرکت کے بعد بھی مداحوں نے اندازہ لگایا تھا کہ وہ نئی موسیقی کے حوالے سے کوئی اعلان کرنے والی ہیں
دی لائف آف اے شوگرل: دی اینکور میں اصل 12 گانوں کے ساتھ 4 نئے گانے شامل ہوں گے، جس کے بعد البم کے مجموعی گانوں کی تعداد 16 ہو جائے گی





