امریکی وسط مدتی انتخابات: پرائمریز مکمل، کانگریس کا کنٹرول داؤ پر؛ ریپبلکن اکثریت بچانے کی مشکل آزمائش میں

امریکی وسط مدتی انتخابات: پرائمریز مکمل، کانگریس کا کنٹرول داؤ پر؛ ریپبلکن اکثریت بچانے کی مشکل آزمائش میں

امریکہ میں 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے لیے تمام ریاستوں کے پرائمری انتخابات مکمل ہو گئے ہیں اور نومبر کے عام انتخابات سے قبل انتخابی معرکہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے،وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق انتخابات میں 50 دن سے بھی کم وقت باقی ہے اور کانگریس کے دونوں ایوانوں پر ریپبلکن کنٹرول برقرار رکھنے کا معاملہ سخت مقابلے میں تبدیل ہو چکا ہے
اس وقت ریپبلکنز کو ایوان نمائندگان میں 219 کے مقابلے میں 214 نشستوں کی معمولی اکثریت حاصل ہے، جبکہ سینیٹ میں ان کی پوزیشن 53 کے مقابلے میں 47 نشستوں کی ہے،سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کو کم از کم 4 نشستوں کا خالص اضافہ درکار ہوگا،مین اور نارتھ کیرولائنا سمیت کئی ریاستیں سینیٹ کی دوڑ میں اہم میدان بن چکی ہیں، جبکہ ڈیموکریٹس کو نیو ہیمپشائر، مشی گن اور جارجیا میں اپنی نشستیں بھی بچانا ہوں گی
وال اسٹریٹ جرنل کے انتخابی تجزیے کے مطابق موجودہ ماحول میں ایوان نمائندگان کا کنٹرول تبدیل ہونے کا امکان سینیٹ کے مقابلے میں زیادہ زیر بحث ہے، تاہم سینیٹ میں بھی کئی سخت مقابلے جاری ہیں،اخبار نے واضح کیا ہے کہ انتخابی جائزوں اور موجودہ رجحانات کو حتمی نتیجہ نہیں سمجھا جا سکتا
رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کی شرح میں حالیہ کمی بھی ریپبلکن امیدواروں کے لیے ایک اہم سیاسی پس منظر بن گئی ہے،بعض مشکل مقابلوں میں ریپبلکن امیدواروں نے ٹرمپ کی بعض پالیسیوں سے فاصلہ اختیار کیا ہے، جبکہ ٹرمپ نے خود ریپبلکن ووٹرز سے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں ایسے ووٹ دیں جیسے وہ خود بیلٹ پر موجود ہوں
ایوان نمائندگان کے لیے قومی سطح کے ’’جنیرک بیلٹ‘‘ سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے، لیکن وال اسٹریٹ جرنل نے نشاندہی کی ہے کہ قومی ووٹوں کا تناسب براہ راست ایوان کی نشستوں میں تبدیل نہیں ہوتا، کیونکہ انتخابی اضلاع کی جغرافیائی تقسیم نتائج پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے
دریں اثنا، وسط مدتی انتخابات کے لیے ابتدائی ووٹنگ بھی شروع ہو چکی ہے،ورجینیا میں جمعہ سے ذاتی طور پر ابتدائی ووٹنگ شروع ہوئی، جبکہ بعض دیگر ریاستوں میں بھی غیرحاضری یا ابتدائی ووٹنگ کا عمل جاری ہے،نومبر کے انتخابات کے نتائج صدر ٹرمپ کی مدت کے باقی دو برسوں کے لیے کانگریس میں قانون سازی اور انتظامیہ کی پالیسیوں پر براہ راست اثر ڈالیں گے

قومی خبریں سے مزید