امریکا میں 2 کروڑ 14 لاکھ خواتین کو سستی مانع حمل سہولیات تک محدود رسائی کا انکشاف

امریکا میں 2 کروڑ 14 لاکھ خواتین کو سستی مانع حمل سہولیات تک محدود رسائی کا انکشاف

واشنگٹن:امریکا میں تقریباً 2 کروڑ 14 لاکھ ایسی خواتین رہتی ہیں جنہیں رعایتی یا کم قیمت مانع حمل سہولیات کی ضرورت ہے، مگر وہ ایسی کاؤنٹیز میں مقیم ہیں جہاں ان سہولیات تک رسائی محدود ہے،یہ انکشاف Power to Decide اور Guttmacher Institute کے نئے تجزیے میں ہوا ہے، جو NPR کے ساتھ خصوصی طور پر شیئر کیا گیا
تجزیے میں امریکا بھر میں مانع حمل سہولیات تک رسائی کی صورتحال کو کاؤنٹی کی سطح پر ظاہر کرنے والے دو انٹرایکٹو نقشے تیار کیے گئے ہیں،یہ 2017 میں تیار کیے گئے ’’کنٹراسیپشن ڈیزرٹس‘‘ کے نقشے کا تازہ ترین ورژن ہیں، جس کا مقصد ان علاقوں کی نشاندہی کرنا تھا جہاں کم آمدنی یا رعایتی مانع حمل سہولیات کی ضرورت رکھنے والی خواتین کے لیے خدمات حاصل کرنا مشکل ہے
ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال ان اعدادوشمار سے بھی زیادہ خراب ہوسکتی ہے کیونکہ دستیاب اعدادوشمار میں وقت کا فرق موجود ہے،نئے نقشوں میں مقامی سطح پر کلینکس، فراہم کنندگان اور ان خواتین کی تعداد کو مدنظر رکھا گیا ہے جنہیں سستی مانع حمل خدمات کی ضرورت ہے
Power to Decide کی پالیسی امور کی سربراہ ریچل فے کے مطابق 2017 میں دستیاب محدود معلومات کے باوجود نقشہ تیار کرنے کا مقصد پالیسی سازوں، میڈیا اور عوام کو یہ سمجھنے میں مدد دینا تھا کہ ملک کے کن علاقوں میں مانع حمل سہولیات تک رسائی کا مسئلہ زیادہ نمایاں ہے

قومی خبریں سے مزید