بلوچستان میں پولیس کی بڑی کارروائی، 16 مغوی بازیاب
بلوچستان پولیس نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 16 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا، جن میں ایک 11 سالہ بچی بھی شامل ہے پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی گئیں
پولیس نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 785 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن میں 44 اشتہاری اور 249 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔مختلف کارروائیوں میں اسلحہ، منشیات، چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں
پولیس حکام کے مطابق مغوی افراد کی بازیابی صوبے میں اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کا اہم نتیجہ ہے پولیس نے مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اور جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مزید اقدامات جاری ہیں
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان بہتر بنانے اور شہریوں کو جرائم پیشہ گروہوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا





