Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ممدانی کی 11 ستمبر تقریب میں شرکت پر نیا تنازع، سابق میئر روڈی جولیانی کی سخت مخالفت

ممدانی کی 11 ستمبر تقریب میں شرکت پر نیا تنازع، سابق میئر روڈی جولیانی کی سخت مخالفت

نیویارک کے میئر زہران ممدانی کے 11 ستمبر کے حملوں کی 25ویں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے فیصلے پر نیا سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا ہے،سابق میئر روڈی جولیانی نے ممدانی سے تقریب میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے مسلمان ہونے اور اسلام کے بارے میں سخت اور متنازع بیانات دیے،ممدانی نے جواب میں کہا ہے کہ وہ 11 ستمبر کے متاثرین اور پہلے امدادی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب میں ضرور شریک ہوں گے
ممدانی نے 11 ستمبر کو نیویارک شہر میں مستقل یومِ یاد اور خدمت کے طور پر منانے کا اعلان بھی کیا ہے،ان کے دفتر کے مطابق شہر کی ہنگامی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں

قومی خبریں سے مزید