جی ایل پی-1 ادویات اور سرطان کے درمیان تعلق پر نئی سائنسی تحقیق نے امید کی نئی کرن دکھا دی

جی ایل پی-1 ادویات اور سرطان کے درمیان تعلق پر نئی سائنسی تحقیق نے امید کی نئی کرن دکھا دی

جی ایل پی-1 ادویات، جو ذیابیطس اور وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، اب سرطان کی روک تھام اور علاج میں ممکنہ کردار کے باعث سائنسی تحقیق کا نیا مرکز بن گئی ہیں،حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والی 40 سے زائد تحقیقی رپورٹس میں ان ادویات کے استعمال اور بعض سرطانوں کے کم خطرے کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے
تحقیق میں خاص طور پر چھاتی، پھیپھڑے اور بڑی آنت کے سرطان کے حوالے سے حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں،بعض مطالعات میں یہ بھی اشارہ ملا کہ جی ایل پی-1 ادویات سرطان کے پھیلاؤ کو سست کرنے یا موجودہ علاج، خصوصاً مدافعتی علاج، کی تاثیر بڑھانے میں مدد دے سکتی ہیں
تاہم زیادہ تر شواہد ابھی مشاہداتی مطالعات پر مبنی ہیں، اس لیے ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ان ادویات کو سرطان کی روک تھام یا علاج کا ثابت شدہ ذریعہ قرار دینا قبل از وقت ہوگا،اب محققین بڑے باقاعدہ طبی تجربات کے ذریعے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا یہ تعلق واقعی براہِ راست طبی فائدے کی نشاندہی کرتا ہے

قومی خبریں سے مزید