مشی گن کی شکست خوردہ ڈیموکریٹ امیدوار کا برنی سینڈرز پر حملہ، اسرائیل پالیسی کو ’’بیماری‘‘ قرار دے دیا

مشی گن کی شکست خوردہ ڈیموکریٹ امیدوار کا برنی سینڈرز پر حملہ، اسرائیل پالیسی کو ’’بیماری‘‘ قرار دے دیا

مشی گن کی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ہیلی اسٹیونز نے سینیٹر برنی سینڈرز کو اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ سے متعلق ان کے مؤقف پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے،اسٹیونز گزشتہ ماہ مشی گن کی سینیٹ پرائمری میں عبد السید سے شکست کھا گئی تھیں
یروشلم پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسٹیونز نے کہا کہ وہ یہ نہیں سمجھتیں کہ سینڈرز نے مشرقِ وسطیٰ میں امن یا فلسطینیوں کے وقار کے لیے کیا کردار ادا کیا ہے،انہوں نے سینڈرز کے مؤقف کو ’’بیماری‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ختم ہونا چاہیے، اور دعویٰ کیا کہ یہ شدت پسندی یا جہاد سے جڑتا ہے
سینڈرز، جو ورمونٹ سے آزاد حیثیت رکھنے والے سینیٹر اور ڈیموکریٹس کے ساتھ وابستہ ہیں، اسرائیل کی غزہ جنگ اور امریکی حمایت پر مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں، جبکہ ترقی پسند ڈیموکریٹ حلقوں میں ان کا مؤقف خاصی حمایت رکھتا ہے،اسٹیونز کی تنقید ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر اسرائیل، فلسطین اور غزہ جنگ پر اختلافات نمایاں طور پر بڑھ رہے ہیں

قومی خبریں سے مزید