خواتین کی آزادی کی جدوجہد کی بے باک آواز گلوریا اسٹائنم 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

خواتین کی آزادی کی جدوجہد کی بے باک آواز گلوریا اسٹائنم 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

امریکی خواتین کے حقوق کی تحریک کی سب سے نمایاں اور بااثر شخصیات میں شمار ہونے والی کارکن اور صحافی گلوریا اسٹائنم 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں
گلوریا اسٹائنم کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وہ بدھ کے روز نیویارک شہر میں اپنے گھر پر ان لوگوں کے درمیان پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئیں جو ان سے محبت کرتے تھے،بیان میں ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی
بیان میں کہا گیا کہ گلوریا اسٹائنم نے تقریباً ایک صدی پر محیط اپنی زندگی بھرپور انداز میں گزاری اور زندگی کے آخری لمحوں تک مساوات اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتی رہیں
گلوریا اسٹائنم ایک ایسی کارکن اور صحافی تھیں جنہوں نے خواتین کی آزادی کی تحریک کو صرف سیاسی نعروں تک محدود نہیں رہنے دیا بلکہ خواتین کی ذاتی، سماجی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں موجود عدم مساوات کو امریکی قومی بحث کا مرکزی موضوع بنا دیا،وہ خواتین کے حقوق، مساوی مواقع اور صنفی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی ایک توانا اور بے خوف آواز کے طور پر جانی جاتی تھیں
ان کی وفات کے ساتھ امریکی تاریخ کے اس دور کا ایک اہم باب بند ہوگیا جس میں خواتین نے اپنے حقوق، شناخت اور معاشرے میں مساوی مقام کے لیے منظم اور طاقتور جدوجہد کی، اور گلوریا اسٹائنم اس جدوجہد کے سب سے نمایاں چہروں میں شامل رہیں

قومی خبریں سے مزید