1923 میں قائم مغربی ورجینیا کا ہائی اسکول 103 سال بعد 40 کمروں کے ہوٹل میں تبدیل ہوگیا

میں قائم مغربی ورجینیا کا ہائی اسکول 103 سال بعد 40 کمروں کے ہوٹل میں تبدیل ہوگیا

امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے شہر فیئٹ وِل میں 1923 میں تعمیر ہونے والا تاریخی ہائی اسکول 103 سال بعد ایک خوبصورت 40 کمروں کے بوتیک ہوٹل میں تبدیل کرکے دوبارہ کھول دیا گیا ہے،تاریخی عمارت میں قائم ہِل ہال ہوٹل نے ایک ایسے تعلیمی مرکز کو نئی زندگی دی ہے جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے عوام کے لیے بند تھا
یہ عمارت اطالوی سنگ تراش کاریگروں نے تعمیر کی تھی اور تقریباً ایک صدی تک مقامی طلبہ کے لیے اسکول کے طور پر استعمال ہوتی رہی،بحالی کے منصوبے کے تحت پرانے کلاس رومز کو مہمانوں کے کمروں، آرام گاہوں اور اجتماعی نشستوں میں تبدیل کیا گیا، جبکہ عمارت کے تاریخی طرز تعمیر اور نمایاں خصوصیات کو حتی الامکان محفوظ رکھا گیا
یہ منصوبہ جائیداد کے شعبے سے وابستہ کمپنی ماؤنٹین شور پراپرٹیز نے مکمل کیا،منصوبے میں صرف پرانے ہائی اسکول کی بحالی ہی شامل نہیں بلکہ اس کے قریب موجود وسط صدی کے ایک مڈل اسکول کی عمارت کو بھی محفوظ کیا گیا ہے، تاکہ فیئٹ وِل کی تعلیمی اور تعمیراتی تاریخ کا یہ حصہ برقرار رہ سکے
ہوٹل کے اندرونی ڈیزائن میں مقامی ثقافت اور علاقے سے جڑی خاندانی تاریخ کو نمایاں کیا گیا ہے،یوں ایک پرانی تعلیمی عمارت کو منہدم کرنے کے بجائے اسے جدید سیاحتی مرکز میں تبدیل کرکے شہر کے ماضی اور حال کو ایک ہی جگہ جوڑ دیا گیا ہے
فیئٹ وِل کے لیے یہ منصوبہ صرف ایک نئے ہوٹل کا افتتاح نہیں بلکہ 103 سال پرانی عمارت کے تحفظ کی ایک مثال بھی ہے، جہاں کبھی بچے تعلیم حاصل کرتے تھے اور اب اسی جگہ دنیا بھر سے آنے والے مسافر قیام کریں گے

قومی خبریں سے مزید