پیوٹن آگے بڑھے تو شہباز شریف بھی پیچھے چل پڑے، ایس سی او اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم نے روسی صدر کو روک کر گفتگو شروع کردی

پیوٹن آگے بڑھے تو شہباز شریف بھی پیچھے چل پڑے، ایس سی او اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم نے روسی صدر کو روک کر گفتگو شروع کردی

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران اجتماعی تصویر کے بعد ایک مختصر مگر توجہ حاصل کرنے والا منظر سامنے آیا، جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن تصویر بنوانے کے بعد وہاں سے روانہ ہونے لگے اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ان کے پیچھے چل پڑے
،بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے دعوے کے مطابق پیوٹن جیسے ہی پوڈیم سے آگے بڑھے، شہباز شریف نے انہیں روک لیا اور روسی صدر سے مختصر گفتگو شروع کردی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت مختصر رہی، تاہم اس منظر نے اجلاس کی ویڈیو دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کی
اجتماعی تصویر کے بعد مختلف ممالک کے سربراہان اپنی اپنی نشستوں اور اجلاس کی اگلی سرگرمیوں کی جانب بڑھ رہے تھے،اسی دوران شہباز شریف کو پیوٹن کی جانب بڑھتے اور ان سے بات کرتے دیکھا گیا
یہ مختصر ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور بھی اہم موضوعات میں شامل تھے

قومی خبریں سے مزید