آر ایف کینڈی جونیئر کی ڈائریوں میں جے ایف کینڈی جونیئر کی نجی زندگی اور آخری دنوں کا ذکر
واشنگٹن،امریکی وزیر صحت و انسانی خدمات رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے اپنی نئی سوانح عمری میں اپنے کزن جان ایف کینیڈی جونیئر کے بارے میں اپنی ڈائریوں میں درج کئی نجی واقعات بیان کیے ہیں، جن میں ان کی والدہ جیکی کینیڈی اوناسس کی وفات کے بعد خاندان میں پیدا ہونے والے اختلافات اور ان کی ذہنی کیفیت کا ذکر بھی شامل ہے
نئی سوانح عمری ’’آر ایف کے جونیئر: دی فال اینڈ رائز‘‘ میں شامل ڈائریوں کے مطابق رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے لکھا کہ جے ایف کے جونیئر نے اپنی والدہ کی وفات کے بعد ان سے اپنے جذبات اور ذاتی مسائل کے بارے میں بات کی تھی
رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے مطابق جے ایف کے جونیئر اپنی بہن کیرولین کینڈی کے ساتھ اپنی والدہ کی جائیداد سے متعلق تنازع کے بعد شدید رنجیدہ تھے،انہوں نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ جے ایف کے جونیئر نے انہیں بتایا تھا کہ اس خاندانی اختلاف نے انہیں ’’بہت دکھ پہنچایا‘‘
ڈائری میں جے ایف کے جونیئر کی ذہنی حالت کا بھی ذکر کیا گیا ہے،رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے لکھا کہ ان کا کزن ’’بہت افسردہ‘‘ تھا اور وہ اس کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا تھا
یہ انکشاف اس واقعے کے تناظر میں بھی اہم ہے جس میں جے ایف کے جونیئر، ان کی اہلیہ کیرولین بیسیٹ اور ان کی سالی لارین بیسیٹ 1999 میں ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے،جے ایف کے جونیئر خود طیارہ اڑا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا
نئی سوانح عمری میں رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی ڈائریوں کو بنیادی ماخذ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کینیڈی خاندان کے اندرونی تعلقات، جے ایف کے جونیئر کی ذاتی زندگی اور ان کے آخری دنوں سے متعلق ایسے واقعات سامنے لائے گئے ہیں جو اس سے قبل عوامی سطح پر تفصیل سے بیان نہیں ہوئے تھے
جے ایف کے جونیئر امریکی صدر جان ایف کینیڈی اور جیکی کینیڈی کے بیٹے تھے،ان کی زندگی اور غیر متوقع موت آج بھی کینیڈی خاندان کی تاریخ کے نمایاں واقعات میں شمار ہوتی ہے





