سابق مس یونیورس کینیڈا کی فاتح نے مقابلہ حسن کے اسٹیج پر ثقافتی تصرف پر اعتراض اٹھا دیا
کینیڈا: سابق مس یونیورس کینیڈا کی فاتح ایشلے کالنگ بل نے مقابلہ حسن کے اسٹیج پر ثقافتی تصرف ( دوسروں کی تہذیبی روایات و علامات کو غیر مناسب انداز میں اپنانا) appropriation کے معاملے پر کھل کر اعتراض کیا اور منتظمین کے اس اقدام کو سراہا جس کے تحت مستقبل میں اس حوالے سے رہنما اصول متعارف کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے
اینک کری نیشن سے تعلق رکھنے والی پلینز کری خاتون ایشلے کالنگ بل نے کہا کہ وہ مقابلہ حسن کے منتظمین کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ ثقافتی appropriation کی روک تھام کے لیے واضح رہنما اصول نافذ کیے جائیں
ایشلے کالنگ بل نے اس معاملے کو مقابلہ حسن میں ثقافتی شناخت اور روایات کے احترام سے جوڑتے ہوئے کہا کہ مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والی علامتوں، لباس اور روایتی اظہار کو استعمال کرتے وقت ان کے پس منظر اور اہمیت کا خیال رکھنا ضروری ہے
ان کا کہنا تھا کہ منتظمین کی جانب سے رہنما اصول وضع کرنے کا فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ مقابلہ حسن میں مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کے ساتھ ان کی روایات اور شناخت کا احترام بھی یقینی بنایا جائے گا





