ٹرمپ انتظامیہ سے محاذ آرائی: اے بی سی اور ڈزنی نے ایف سی سی کے خلاف آئینی مقدمہ دائر کر دیا
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی اور اس کی مالک کمپنی ڈزنی نے وفاقی مواصلاتی کمیشن (ایف سی سی) کے خلاف امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ، واشنگٹن ڈی سی میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے اور اظہارِ رائے کی آئینی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
18 اگست 2026 کو دائر کیے گئے مقدمے میں اے بی سی، ڈزنی اور کمپنی کی ملکیت والے آٹھ ٹی وی اسٹیشنوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف سی سی کی جانب سے ان کے براڈکاسٹ لائسنسوں کی قبل از وقت جانچ اور تجدید کا عمل آئین کی پہلی ترمیم سے متصادم ہے،مقدمے میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمیشن کو اس کارروائی سے روکا جائے
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اے بی سی کے بعض پروگراموں، جن میں جمی کامل کا شو اور “دی ویو” شامل ہیں، کے ساتھ ساتھ تنوع سے متعلق پالیسیوں پر اعتراضات کے بعد دباؤ بڑھایا،اے بی سی اور ڈزنی نے الزام لگایا کہ ایف سی سی کی کارروائیاں قانونی نگرانی نہیں بلکہ سیاسی انتقام کا حصہ ہیں
یہ مقدمہ امریکی میڈیا اور وفاقی حکومت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا تازہ ترین مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ممکنہ اثرات اظہارِ رائے کی آزادی اور نشریاتی اداروں کے مستقبل پر مرتب ہو سکتے ہیں





