امریکی اقدار قابلِ مذاکرات نہیں، نامور کامیڈین بل مہر کی تنقید

امریکی اقدار قابلِ مذاکرات نہیں، نامور کامیڈین بل مہر کی تنقید

امریکی کامیڈین اور ٹیلی وژن میزبان بل مہر نے کہا ہے کہ امریکا آنے والے تارکین وطن کو امریکی معاشرے اور ثقافت میں ضم ہونے کی کوشش کرنی چاہیے اور ملک کی بنیادی اقدار کو قبول کرنا چاہیے
ایچ بی او کے پروگرام ’’ریئل ٹائم‘‘ کی تازہ قسط میں گفتگو کرتے ہوئے بل مہر نے کہا کہ ہم جنس پرستوں کے حقوق، خواتین کی مساوات اور آزادیٔ اظہار جیسی بنیادی اقدار پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا
بل مہر نے واضح کیا کہ یہ اقدار کسی خاص نسلی گروہ کی ملکیت نہیں بلکہ ان کا تعلق لبرل اقدار سے ہے،ان کے بقول تارکین وطن کو امریکا میں رہتے ہوئے ان بنیادی اصولوں کو قبول کرنا ہوگا
بل مہر نے ملک میں تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں پر ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس معاملے میں دونوں سیاسی جماعتیں انتہاؤں تک پہنچ گئی ہیں
انہوں نے کہا کہ امریکا میں تارکین وطن کے بارے میں سیاسی بحث اس قدر شدید ہو چکی ہے کہ دونوں جانب سے معاملات کو انتہا تک لے جانے میں کوئی شک نہیں
بل مہر کے مطابق امریکا میں آنے والے افراد کے لیے اپنی ثقافتی شناخت برقرار رکھنا ایک الگ معاملہ ہے، تاہم امریکی معاشرے میں رہتے ہوئے ملک کے بنیادی سماجی اور آئینی اصولوں کو قبول کرنا ضروری ہے

قومی خبریں سے مزید