مودی کا نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان، ایک کروڑ افراد کو مصنوعی ذہانت کی تربیت اور مفت آن لائن کوچنگ ملے گی

مودی کا نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان، ایک کروڑ افراد کو مصنوعی ذہانت کی تربیت اور مفت آن لائن کوچنگ ملے گی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کے موقع پر نوجوانوں کے لیے بڑے تعلیمی اور ہنرمندی کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایک سال میں 1 کروڑ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی، جبکہ مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے مفت آن لائن کوچنگ کا بھی انتظام کیا جائے گا
لال قلعے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت کے نوجوان ملک کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کے سفر میں مرکزی کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور ماہر اساتذہ کو یکجا کرکے ایسا نظام قائم کرے گی جس کے ذریعے نوجوانوں کو بغیر فیس کے آن لائن کوچنگ دستیاب ہو سکے گی
مودی نے مصنوعی ذہانت کو بھی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگلے ایک سال میں 1 کروڑ نوجوانوں کو اے آئی کی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔ ان کے مطابق مقصد یہ ہے کہ بھارتی نوجوان مصنوعی ذہانت کے دور میں صرف روزگار حاصل کرنے والے نہیں بلکہ عالمی سطح پر قیادت کرنے کے قابل ہوں
وزیراعظم نے تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سے 12 برس میں ملک میں تقریباً 650 نئی جامعات قائم ہوئی ہیں اور جامعات کی مجموعی تعداد اب تقریباً 1000 تک پہنچ چکی ہے،انہوں نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، اختراع اور مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کو بھارت کے مستقبل کے لیے ضروری قرار دیا
مفت آن لائن کوچنگ کے منصوبے کی تفصیلات، جن میں داخلے کی شرائط، نصاب، رجسٹریشن اور پلیٹ فارم شامل ہیں، ابھی مکمل طور پر سامنے نہیں آئی ہیں،تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ایسے نوجوانوں کو بھی مسابقتی امتحانات کی تیاری کے مواقع مل سکیں گے جو مہنگی نجی کوچنگ برداشت نہیں کر سکتے

قومی خبریں سے مزید