بونی کرومبی کے خلاف جمیکا میں خفیہ نگرانی کا معاملہ، ڈگ فورڈ کے لیے نئی سیاسی مشکل
مسی ساگا: بونی کرومبی کے خلاف مبینہ خفیہ نگرانی کا معاملہ اونٹاریو کی سیاست میں ایک نیا تنازع بن گیا ہے اور اس کے اثرات پریمیئر ڈگ فورڈ تک پہنچ رہے ہیں
رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو حلقوں سے وابستہ افراد نے بونی کرومبی کے سیاسی پس منظر اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے جمیکا تک خفیہ نگرانی کا مشن کیا۔ اس معاملے نے سیاسی حلقوں میں یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ ایک سیاسی حریف کے خلاف اس نوعیت کی کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی
بونی کرومبی ماضی میں اونٹاریو لبرل پارٹی کی سربراہ رہ چکی ہیں اور اس وقت مسی ساگا کی میئر کی دوڑ میں بھی اہم امیدوار ہیں۔ ان کا نام حالیہ دنوں میں کیرولین پیریش کے ساتھ سخت مقابلے کے باعث مسلسل نمایاں ہے
یہ معاملہ ڈگ فورڈ کے لیے اس لیے بھی مشکل بن سکتا ہے کیونکہ فورڈ نے مسی ساگا کے میئر کے انتخاب میں کیرولین پیریش کی کھل کر حمایت کی ہے۔ کرومبی کے خلاف سامنے آنے والی مبینہ سیاسی نگرانی سے فورڈ حکومت اور کنزرویٹو حلقوں پر سوالات اٹھ سکتے ہیں
سیاسی طور پر سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اگر ووٹرز کو یہ تاثر ملا کہ کرومبی کو سیاسی طور پر کمزور کرنے کے لیے غیر معمولی طریقے استعمال کیے گئے، تو اس کا فائدہ الٹا کرومبی کو پہنچ سکتا ہے
یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسی ساگا کے میئر کے انتخاب میں پیریش اور کرومبی کے درمیان مقابلہ پہلے ہی انتہائی سخت دکھائی دے رہا ہے۔ تازہ سروے میں دونوں امیدوار برابر کی پوزیشن پر ہیں، جس کے باعث ہر سیاسی تنازع انتخابی نتائج پر اثر ڈال سکتا ہے
ڈگ فورڈ کے لیے اصل چیلنج اب یہ ہے کہ وہ اپنی حمایت یافتہ امیدوار کو فائدہ پہنچانے کی کوشش میں ایسے تنازع سے کیسے نمٹتے ہیں جو انتخابی میدان میں الٹا سیاسی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔





