ٹرمپ آج لانگ آئی لینڈ میں جرائم میں کمی کو اجاگر کریں گے، ریپبلکن امیدوار بروس بلیکیمن کے ساتھ پولیس اکیڈمی کا دورہ

ٹرمپ آج لانگ آئی لینڈ میں جرائم میں کمی کو اجاگر کریں گے، ریپبلکن امیدوار بروس بلیکیمن کے ساتھ پولیس اکیڈمی کا دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج جمعہ 14 اگست کو لانگ آئی لینڈ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ گارڈن سٹی میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس اکیڈمی کا دورہ کریں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے خطاب کریں گے،ان کے ہمراہ ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو اور نیویارک کے گورنر کے لیے ریپبلکن امیدوار بروس بلیکیمن بھی ہوں گے
وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ اپنے خطاب میں ملک میں پرتشدد جرائم میں کمی کو نمایاں کریں گے اور ایف بی آئی کے 2025 کے جرائم کے تازہ اعداد و شمار پیش کریں گے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2025 میں امریکہ میں پرتشدد جرائم میں سالانہ بنیادوں پر تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
ٹرمپ کے ساتھ اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل بھی موجود ہوں گے،صدر کا پروگرام بنیادی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوامی تحفظ کے موضوع پر مرکوز ہوگا، جو ٹرمپ کی سیاسی مہم کا ایک اہم حصہ ہے
یہ دورہ نیویارک کے گورنر کے انتخاب کے تناظر میں بھی خاص اہمیت رکھتا ہے،بروس بلیکیمن ڈیموکریٹ گورنر کیتھی ہوکل کے خلاف ریپبلکن امیدوار ہیں اور ٹرمپ ان کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں،حالیہ انتخابی جائزوں میں ہوکل کو برتری حاصل ہے، تاہم ان کی برتری پہلے کے مقابلے میں کم ہوئی ہے
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کا لانگ آئی لینڈ کا دورہ صرف پولیس اور جرائم کے مسئلے تک محدود نہیں بلکہ نیویارک میں ریپبلکن امیدواروں کی انتخابی مہم کو تقویت دینے کی کوشش بھی ہے،لانگ آئی لینڈ کے بعض انتخابی حلقے نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کے میدان بن سکتے ہیں
ٹرمپ کی آمد کے باعث گارڈن سٹی، مائنولا، یونین ڈیل اور آس پاس کے علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں،مقامی حکام نے دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سڑکوں کی بندش اور اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ عوامی تحفظ، جرائم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی سیاسی حکمت عملی کے اہم موضوعات کے طور پر پیش کر رہی ہے،لانگ آئی لینڈ میں ٹرمپ کی موجودگی بلیکیمن کی گورنر کی دوڑ میں بھی ریپبلکن ووٹروں کو متحرک کرنے کی ایک اہم کوشش سمجھی جا رہی ہے

قومی خبریں سے مزید