یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او کے قتل میں لوئیجی منجیونے نے وفاقی الزامات میں جرم قبول کرلی

یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او کے قتل میں لوئیجی منجیونے نے وفاقی الزامات میں جرم قبول کرلی

لوئیجی منجیونے نے جمعے کو وفاقی عدالت میں یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹو برائن تھامسن کے قتل سے متعلق وفاقی تعاقب کے الزامات میں جرم قبول کر لیا،28 سالہ منجیونے نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے 4 دسمبر 2024 کو مین ہٹن میں تھامسن کو گولی ماری، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے
استغاثہ کے مطابق منجیونے نے تھامسن کا تعاقب نیویارک میں ایک سرمایہ کار کانفرنس تک کیا اور کانفرنس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے خود کو اربوں ڈالر کی کمپنی کا سرمایہ کار ظاہر کرتے ہوئے یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر سے رابطہ بھی کیا تھا
عدالت میں منجیونے نے انتہائی سپاٹ انداز میں کہا،“4 دسمبر 2024 کی صبح میں نے مین ہٹن میں مسٹر تھامسن کو گولی ماری اور وہ ہلاک ہوگئے”
تھامسن کی اہلیہ پاؤلیٹ بھی عدالت میں موجود تھیں،اعترافِ جرم کے دوران وہ کئی بار گہرے سانس لیتی اور آنکھوں سے آنسو پونچھتی رہیں، جبکہ ان کے ایک حامی نے انہیں بازوؤں میں تھامے رکھا
منجیونے کے خلاف ریاستی سطح پر قتل کے الزامات بھی زیرِ سماعت ہیں، جن میں ممکنہ طور پر سزائے موت کا معاملہ بھی شامل ہے،وفاقی مقدمے میں جرم قبول کرنے کے بعد اس کیس میں سزا سنانے کا مرحلہ اگلا اہم مرحلہ ہوگا

قومی خبریں سے مزید