ربیع الاول کا چاند نظر نہ آیا، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند نظر نہ آیا، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند پاکستان میں نظر نہیں آیا، جس کے بعد ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ بدھ 26 اگست 2026 کو منائی جائے گی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں پاکستان محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور تکنیکی معاونت فراہم کی
وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ربیع الاول ہفتہ 15 اگست کو ہوگا۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول بدھ 26 اگست کو آئے گا، جس روز عید میلاد النبی ﷺ منائی جائے گی
مرکزی کمیٹی نے ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات اور شہادتوں کا جائزہ لیا، تاہم چاند نظر آنے کی کوئی قابل اعتماد شہادت موصول نہیں ہوئی۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں بھی زونل اجلاس منعقد ہوئے
اس اعلان کے بعد ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، جبکہ 12 ربیع الاول کو مذہبی اجتماعات، محافل اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید