قصور میں 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل

قصور میں 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل

قصور کے گاؤں جالو میں 18 سالہ لڑکی امینہ بی بی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا گیا
پولیس کے مطابق امینہ بی بی نے تقریباً 15 روز قبل اپنے ہی گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ گھر سے چلی جانے کے بعد اپنی مرضی سے شادی کرلی تھی، تاہم اس کے خاندان کو یہ شادی منظور نہیں تھی
بعد ازاں گاؤں کی ایک پنچایت نے فیصلہ کیا کہ امینہ کو واپس اس کے خاندان کے حوالے کیا جائے، جبکہ مبینہ طور پر اس شخص کے خاندان کی ایک خاتون کی شادی امینہ کے خاندان کے ایک فرد سے کرانے کی تجویز بھی دی گئی
پولیس کے مطابق جمعرات کو امینہ کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے دوران اہل خانہ نے مبینہ طور پر اس پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔ شدید زخمی ہونے والی امینہ کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئی
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور گاؤں کی پنچایت کے کردار کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے
دوسرے واقعے میں چنگا مانگا پولیس نے تیرتھ گاؤں کے ایک ویران مکان سے تقریباً چالیس سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد کی۔ پولیس کے مطابق لاش تقریباً پانچ روز پرانی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مکان کے مالک کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید