سویڈن میں سخت مقابلہ، بائیں بازو کا اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا

سویڈن میں سخت مقابلہ، بائیں بازو کا اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا

اسٹاک ہوم: سویڈن میں اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں مرکز سے بائیں بازو کی اپوزیشن نے معمولی برتری حاصل کرلی ہے، جس کے بعد اس کے حکومت بنانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں
سویڈن کے انتخابی حکام کے مطابق زیادہ تر ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سوشل ڈیموکریٹس کی رہنما میگڈالینا اینڈرسن کی قیادت میں بائیں بازو کی جماعتوں کو 349 رکنی پارلیمنٹ میں 176 نشستیں ملنے کا اندازہ ہے، جبکہ وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے دائیں بازو کے اتحاد کو 173 نشستیں حاصل ہوئی ہیں،حتمی نتائج بدھ کو مکمل ہونے کی توقع ہے
اپوزیشن کی کامیابی کی صورت میں گزشتہ 4 برس کے دوران سویڈن میں دائیں جانب سیاسی جھکاؤ کا سلسلہ رک سکتا ہے،اس عرصے میں ملک کی امیگریشن اور پناہ گزینوں سے متعلق پالیسیوں میں نمایاں سختی آئی ہے اور سویڈن یورپ کے ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں پناہ حاصل کرنے کے قوانین نسبتاً سخت ہیں
ابتدائی نتائج کے باوجود حکومت سازی اپوزیشن کے لیے آسان نہیں ہوگی اور میگڈالینا اینڈرسن کو مختلف جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرکے پارلیمانی اکثریت قائم کرنے کا مشکل مرحلہ درپیش ہوگا

قومی خبریں سے مزید