وویک راماسوامی ووٹروں سے رابطے میں مشکلات کا شکار، کیا اوہائیو کی بھارتی برادری مدد کرے گی؟
اوہائیو میں گورنر کے امیدوار وویک راماسوامی کو انتخابی مہم کے دوران ووٹروں تک اپنا پیغام پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ریاست کی بھارتی نژاد آبادی سے انہیں ملنے والی حمایت بھی یقینی دکھائی نہیں دیتی
جنوب مغربی اوہائیو میں واقع ہندو مندرِ ڈےٹن میں راماسوامی کے لیے خاص جذبات پائے جاتے ہیں،راماسوامی اور ان کے والدین کئی دہائیوں سے اس مندر میں عبادت کے لیے آتے رہے ہیں، جس کے باعث مقامی بھارتی برادری میں ان کی ذاتی شناخت اور خاندانی تعلق نمایاں ہے
تاہم یہ ذاتی تعلق لازماً سیاسی حمایت میں تبدیل ہوگا، اس بارے میں اب بھی سوالات موجود ہیں،راماسوامی کی گورنر کے عہدے کے لیے مہم کو مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں ریاست کے وسیع تر ووٹر حلقے تک اپنی مقبولیت پہنچانے کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے
اوہائیو کی بھارتی نژاد برادری ریاست کی سیاست میں ایک اہم ووٹ بینک بن چکی ہے،تاہم اس برادری کے اندر بھی سیاسی خیالات یکساں نہیں اور مذہبی یا ثقافتی وابستگی لازماً کسی ایک امیدوار کے لیے ووٹ میں تبدیل نہیں ہوتی
راماسوامی کے لیے اصل چیلنج یہ ہے کہ وہ اپنی بھارتی نژاد شناخت اور خاندانی تعلقات سے آگے بڑھ کر اوہائیو کے مختلف طبقوں کے ووٹروں کو اپنی گورنر بننے کی مہم کے لیے قائل کریں،بھارتی برادری کی حمایت انہیں اہم سیاسی فائدہ دے سکتی ہے، لیکن موجودہ انتخابی ماحول میں صرف یہی حمایت ان کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی





