کیلیفورنیا کو شدید موسم کا خدشہ، سپر ال نینو کے امکانات 95 فیصد تک پہنچ گئے

کیلیفورنیا کو شدید موسم کا خدشہ، سپر ال نینو کے امکانات 95 فیصد تک پہنچ گئے

بحرالکاہل میں ال نینو کے غیر معمولی طور پر طاقتور ہونے کے امکانات تیزی سے بڑھ گئے ہیں اور امریکی موسمیاتی پیش گوئی مرکز کے مطابق رواں سال اکتوبر سے دسمبر کے دوران انتہائی طاقتور ال نینو بننے کا امکان 95 فیصد تک پہنچ گیا ہے،ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں کیلیفورنیا کو آنے والے موسم سرما میں شدید بارشوں، سیلاب اور ساحلی نقصانات کا سامنا ہوسکتا ہے
قومی ادارہ برائے بحری و فضائی تحقیق کے موسمیاتی پیش گوئی مرکز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ال نینو میں نمایاں شدت آئی ہے اور تقریباً 70 فیصد امکان ہے کہ یہ 1950 کے بعد ریکارڈ کیے گئے طاقتور ترین ال نینو واقعات میں شامل ہوگا
ماہرین کے مطابق شدید ال نینو کے دوران بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصوں میں سمندری پانی معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں ہواؤں اور بارشوں کے عالمی نظام میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں،جنوبی کیلیفورنیا میں اس کے باعث شدید بارشوں، طاقتور طوفانوں، سیلاب اور ساحلی کٹاؤ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے
ماضی کے طاقتور ال نینو واقعات میں 1982-83، 1997-98 اور 2015-16 کے واقعات شامل ہیں،ان میں سے 1982-83 اور 1997-98 کے دوران جنوبی کیلیفورنیا میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی تھی، جبکہ 2015-16 کے واقعے کے دوران کیلیفورنیا کے ساحل پر ریکارڈ سطح کا کٹاؤ دیکھا گیا تھا
ماہرین کے مطابق ال نینو کے اثرات عام طور پر دسمبر کے بعد زیادہ نمایاں ہوتے ہیں، جبکہ جنوری سے مارچ کے دوران کیلیفورنیا میں اس کے موسمی اثرات اپنے عروج پر پہنچ سکتے ہیں

قومی خبریں سے مزید