امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان

امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان

امریکا نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی رسد میں رواں سال 4 فیصد کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پاناما کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ جہازوں کی باری باری تعیناتی کے ذریعے ایران کی ناکہ بندی طویل عرصے تک برقرار رکھ سکتی ہے،ان کے مطابق امریکا خطے میں اپنی بحری موجودگی جاری رکھے گا اور ناکہ بندی کے نفاذ کے لیے جہازوں کو تبدیل کرتا رہے گا
ایرانی حکومت نے دوسری جانب آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا سے اپنی شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 2 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
رپورٹ کے مطابق ایران کی ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی توانائی کی رسد کو شدید متاثر کیا ہے عالمی تیل کی سپلائی میں رواں سال تقریباً 4 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور توانائی کے تحفظ سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں
امریکا کا کہنا ہے کہ ایران پر اقتصادی دباؤ بھی مزید بڑھایا جائے گا، جبکہ جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں اب تک کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے،صورتحال کے باعث خلیج میں کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز کی بحری آمدورفت عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے

قومی خبریں سے مزید