یومِ آزادی پر باکس آفس کا مقابلہ، ’’آواراپن 2‘‘ آگے یا ’’بٹوارہ 1947‘‘ حب الوطنی کے جذبے پر بھاری؟
بھارت میں یومِ آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے والی 2 بڑی فلموں کے درمیان باکس آفس مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے،عمران ہاشمی کی ’’آواراپن 2‘‘ نے ایڈوانس بکنگ میں ابتدائی برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ ’’بٹوارہ 1947‘‘ اپنی اسٹار کاسٹ اور ناظرین کی پسند کے ذریعے مقابلے میں مضبوط جگہ بنانے کی کوشش کررہی ہے
’’آواراپن 2‘‘ کو ابتدائی طور پر ایڈوانس بکنگ کا فائدہ حاصل ہے، جس سے اس کے پہلے دن بہتر کاروبار کی توقع کی جارہی ہے،تاہم ’’بٹوارہ 1947‘‘ کے لیے یومِ آزادی کا موقع خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ فلم کا موضوع تقسیمِ ہند اور اس دور کی تاریخ سے جڑا ہوا ہے
فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ابتدائی برتری ہمیشہ حتمی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی،اگر ’’بٹوارہ 1947‘‘ کو ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل اور مضبوط زبانی تشہیر ملتی ہے تو وہ چند دنوں میں ’’آواراپن 2‘‘ کے ابتدائی فاصلے کو کم کرسکتی ہے
اب اصل سوال یہ ہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی شائقین عمران ہاشمی کی رومانوی اور جذباتی کہانی کو ترجیح دیتے ہیں یا تقسیمِ ہند اور حب الوطنی کے موضوع پر بنائی گئی ’’بٹوارہ 1947‘‘ کو باکس آفس کے ابتدائی نتائج اس مقابلے کی سمت واضح کریں گے





