کینیڈا میں اسٹیل کی اندرونِ ملک ترسیل پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

کینیڈا میں اسٹیل کی اندرونِ ملک ترسیل پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

کینیڈین حکومت نے ملک کی اسٹیل صنعت کو مضبوط بنانے اور صوبوں کے درمیان اسٹیل کی تجارت میں اضافہ کرنے کے لیے 100 ملین ڈالر کے نئے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ اسٹیون میک کِنن نے 10 اگست کو ہیملٹن، اونٹاریو میں اعلان کیا کہ ’’کموڈیٹیز سیکٹرل سپورٹ پروگرام‘‘ کے تحت کینیڈین اسٹیل اور اسٹیل سے بنی اہل مصنوعات کو ریل یا سمندری راستے سے ایک صوبے یا علاقے سے دوسرے صوبے یا علاقے تک پہنچانے کے اخراجات کا 50 فیصد واپس کیا جائے گا۔
یہ پروگرام 10 اگست 2026 سے شروع ہو گیا ہے اور تقریباً ایک سال تک، یا مختص 100 ملین ڈالر کی رقم ختم ہونے تک جاری رہے گا۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد کینیڈا کے اندر اسٹیل کی نقل و حمل کو سستا بنانا، مقامی صنعت کاروں کو نئی منڈیوں تک رسائی دینا اور ملکی سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس رعایت کے لیے صرف وہی اسٹیل یا اسٹیل مصنوعات اہل ہوں گی جن کی کینیڈین اصل اور کینیڈا کے اندر ہی منزل ہو۔ ریل کے ذریعے بھیجی جانے والی مصنوعات کے لیے بین الصوبائی کار لوڈ ترسیل جبکہ سمندری راستے کے لیے غیر کنٹینرائزڈ مال اس پروگرام میں شامل ہوگا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی تجارت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے کینیڈا کے لیے اپنی داخلی منڈی کو مضبوط بنانا اور ملکی مصنوعات کی طلب میں اضافہ کرنا پہلے سے زیادہ اہم ہے۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ اسٹیون میک کِنن کے مطابق اس رعایتی پروگرام سے کینیڈین کاروباری اداروں کو ملک کے اندر اپنی موجودگی بڑھانے اور کینیڈین اسٹیل کو ان منصوبوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی جہاں اس کی ضرورت ہے۔ (ca

قومی خبریں سے مزید