1 لنک کے نئے بورڈ کا قیام، پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

1 لنک کے نئے بورڈ کا قیام، پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کراچی: پاکستان کے پہلے مکمل طور پر لائسنس یافتہ اور نامزد ادائیگی نظام چلانے والے ادارے 1 لنک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نئے تشکیل دیے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے بنیاد مضبوط بنانے اور ملک کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں اپنا کردار مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے بورڈ نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ، جدید مالیاتی سہولیات کی فراہمی اور صارفین کے لیے محفوظ و مؤثر ادائیگی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی ترجیحات کا تعین کیا ہے۔
1 لنک پاکستان میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کے درمیان الیکٹرانک ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ اس کے ذریعے ملک بھر میں اے ٹی ایم، فنڈ ٹرانسفر اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
نئے بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، جدت کو فروغ دینے اور عوام کے لیے آسان و محفوظ ادائیگی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار جاری رکھے گا

قومی خبریں سے مزید