مودی نے امتحانی پرچے لیک ہونے پر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا

مودی نے امتحانی پرچے لیک ہونے پر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے خلاف ہونے والے نوجوانوں کے احتجاج کے دوران اپنے خلاف نعرے بازی اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والے مظاہرین کو معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزا دینے کے بجائے نوجوانوں کی رہنمائی کی جانی چاہیے۔
ویڈیو پیغام میں مودی نے کہا کہ نئی دہلی کے جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج کے دوران نہ صرف انہیں بلکہ ان کی مرحوم والدہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ ان نوجوانوں کو “گمراہ بچے” سمجھتے ہیں اور انہیں معاف کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گالیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، بلکہ نوجوانوں کو صحیح راستہ دکھانے کی ضرورت ہے۔
یہ احتجاج ملک بھر میں امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے خلاف شروع ہوا تھا، جس نے مودی حکومت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔ مظاہروں کے بعد حکومت نے امتحانی نظام میں اصلاحات، سخت قوانین اور پرچہ لیک میں ملوث افراد کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید